نومبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائرکٹر جنرل عزت مآب ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گھیبری ایسس سے ٹیلیفون پر بات کی۔

وزیراعظم نے کووڈ-19 وبائی مرض کے تئیں  عالمی معاونت فراہم کرنے میں ڈبلیو ایچ او کے اہم رول کی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دیگر امراض کے خلاف لڑائی میں بھی کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جانی چاہئے اورترقی پذیر ممالک کے صحت سے متعلق نظام میں ڈبلیو ایچ اوکے تعاون کی اہمیت کی تعریف کی۔

ڈائرکٹر جنرل نے ڈبلیو ایچ او اور ہندوستانی طبی حکام کے درمیان  قریبی اور مسلسل تعاون پر زور دیا اور خاص کر ہندوستان کی گھریلو پہل جیسے آیوشمان بھارت اسکیم اور تپ دق کے خلاف ہندوستان کی مہم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے عالمی  صحت سے متعلق امور میں اہم رول ادا کیا ہے۔

وزیراعظم اورڈائرکٹر جنرل نے روایتی ادویاتی نظام کی قدر، خاص کر عالمی آبادی کی صحت اور ان کی قوت مدافعت میں اضافہ کرنے پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔ انہوں نے ہولسٹک پروٹوکول کے ذریعے روایتی ادویاتی حل کو جدیدطبی روایات سے مربوط کرنے اوروقت کی کسوٹی پر کھرا اترنے والی روایتی دواؤں اور طور طریقوں کی محتاط طریقے سے سائنسی  تصدیق کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

ڈائرکٹر جنرل نے کہا کہ روایتی دواؤں کی اب تک مناسب حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ہے اور کہا کہ ڈبلیو ایچ او   اس شعبے میں تحقیق، تربیت اور بہتر طورطریقوں کو شیئر کرنے پر سرگرمی سے کام کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے ان کوششوں کی تعریف کی اور ڈائرکٹر جنرل کو ‘ کووڈ-19 کے لئے آیوروید’ کی تھیم کے تحت 13نومبر کو ہندوستان میں منعقد ہونے جا رہے آیوروید دیوس کی منصوبہ بندی کے بارےمیں بتایا۔

وزیراعظم اور ڈائرکٹر جنرل نے کووڈ-19 وبائی مرض کے خلاف جاری عالمی شراکت داری پر بھی بات چیت کی۔ اس سلسلے میں ڈائرکٹر جنرل نے خصوصی طور پر انسانیت کے مفاد کے لئےٹیکہ اور فارماسیوٹیکلس کی پیداوار میں ہندوستان کی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کا رلانے کے لئے وزیراعظم مودی کے عہد کی تعریف کی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's chip dreams get a Rs 1.25 lakh crore push with Semiconductor Mission 2.0

Media Coverage

India's chip dreams get a Rs 1.25 lakh crore push with Semiconductor Mission 2.0
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister speaks with the President of Iran
June 30, 2026
President Pezeshkian briefs PM on the recent developments in West Asia.
PM welcomes the understanding reached and reiterates the need for continued efforts for lasting peace and stability.

Prime Minister Shri Narendra Modi had a telephone conversation today with the President of the Islamic Republic of Iran, H.E. Dr. Masoud Pezeshkian.

President Pezeshkian briefed the Prime Minister on the recent developments in West Asia and the way forward.

Prime Minister welcomed the understanding reached, and reiterated India’s consistent position that all issues must be resolved through dialogue and diplomacy.

Prime Minister reiterated the need for continued efforts to ensure lasting peace and stability in the region, and for safeguarding freedom of navigation and commerce.