وزیر اعظم 30 لاکھ سے زیادہ شرکاء میں سے میرٹ پر مبنی کثیر سطحی انتخابی عمل کے توسط سے منتخب 3000 نوجوان لیڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گے
نوجوان رہنما وزیر اعظم کے سامنے پریزنٹیشنز پیش کریں گے ، جس میں ہندوستان کے کچھ بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اختراعی خیالات اور حل پیش کیے جائیں گے
ایک منفرد پہل کے تحت نوجوان دوپہر کے کھانے کے دوران اپنے خیالات، تجربات اور عزائم کو براہ راست وزیر اعظم کے ساتھ مشترک کریں گے

قومی یوم نوجوان کے موقع پر، سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کی یاد میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جنوری کو، نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں، صبح تقریباً 10 بجے وکست  بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ 2025 میں شرکت کریں گے۔ وہ ہندوستان بھر کے 3000 متحرک نوجوان لیڈروں کے ساتھ بات چیت کریں  گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کا مقصد روایتی انداز میں نیشنل یوتھ فیسٹیول کے انعقاد کی 25 سال پرانی روایت کو ختم کرنا ہے۔ یہ وزیر اعظم کے یوم آزادی کے موقع پرکی گئی اپیل کے عین مطابق ہے، جس میں انہوں نے بغیر کسی سیاسی پس منظر والے 1 لاکھ نوجوانوں کو سیاست میں شامل کرنے اور انہیں وکست بھارت کے لئے اپنے خیالات کو حقیقت میں بدلنے کے لئے  ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ اس کی مناسبت سے، نوجوانوں کے اس دن پر وزیر اعظم ملک کے مستقبل کے لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرنے اورانہیں بااختیار بنانے کے لیے منعقد کی جانے والی متعدد سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ اختراعی ذہن کے حامل  نوجوان رہنما وزیر اعظم کے سامنے ہندوستان کی ترقی کے لئے  اہم دس موضوعاتی شعبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے دس پاور پوائنٹ پریزنٹیشنز پیش کریں گے۔ یہ پیشکشیں ہندوستان کے چند اہم ترین چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نوجوان رہنماؤں کے تجویز کردہ اختراعی خیالات اور حل کی عکاسی کرتی ہیں۔

وزیر اعظم دس موضوعات پر شرکاء کے لکھے گئے بہترین مضامین کا ایک مجموعہ بھی جاری کریں گے۔ ان موضوعات میں ٹیکنالوجی، پائیداری، خواتین کو بااختیار بنانے، مینوفیکچرنگ اور زراعت جیسے متنوع شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ایک منفرد ماحول میں، وزیراعظم نوجوان لیڈروں کے ساتھ دوپہر کے کھانے میں شامل ہوں گے، انہیں اپنے خیالات، تجربات اور خواہشات براہ راست ان سے شیئر کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔ یہ ذاتی بات چیت گورننس اور نوجوانوں کی امنگوں کے درمیان فرق کو ختم کرے گا، جس سے شرکاء میں ملکیت اور ذمہ داری کے گہرے احساس کو فروغ ملے گا۔

مذاکرے کے دوران، جو 11 جنوری سے شروع ہو رہا ہے، نوجوان رہنما مقابلوں، سرگرمیوں اور ثقافتی اور موضوعاتی پیشکش میں حصہ لیں گے۔ اس میں اساتذہ اور ڈومین کے ماہرین کی قیادت میں موضوعات پر بات چیت  بھی شامل ہوگی۔ اس میں ثقافتی پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی جو ہندوستان کے فنکارانہ ورثے کو ظاہر کرتی ہے اور اس کی جدید ترقی کی علامت ہے۔

وکست بھارت چیلنج کے ذریعے وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ میں حصہ لینے کے لئے 3,000 متحرک اور حوصلہ افزا نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا ہے ، جو ملک بھر سے سب سے زیادہ حوصلہ افزا اور متحرک نوجوان آوازوں کی شناخت کے لیے میرٹ پر مبنی کثیر سطحی انتخاب کا عمل ہے ۔ اس میں 15 سے 29 سال کے شرکاء کے ساتھ تین مراحل شامل تھے ۔ پہلا مرحلہ ، وکست بھارت کوئز ، تمام ریاستوں کے نوجوانوں کے حصہ لینے کے لیے 12 زبانوں میں منعقد کیا گیا  اور اس میں تقریبا 30 لاکھ نوجوان ذہنوں نے شرکت کی ۔ کوئز میں حصہ لینے والے اہل شرکاء دوسرے مرحلے  میں پہنچے، جہاں انہوں نے ‘‘وکست بھارت’’ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دس کلیدی موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ، جس میں 2 لاکھ سے زیادہ مضامین پیش کیے گئے ۔ تیسرے مرحلے ، ریاستی راؤنڈز میں ، ہر تھیم کے 25 امیدوار سخت ذاتی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے آگے بڑھے ۔ ہر ریاست نے دہلی میں ہونے والے قومی ایونٹ کے لیے متحرک ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ہر ٹریک سے اپنے سرفہرست تین شرکاء کی نشاندہی کی ۔

 

وکست  بھارت چیلنج ٹریک کے 1,500 شرکاء جو ریاستی چیمپئن شپ کی ٹاپ 500 ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ریاستی سطح کے یوتھ فیسٹیولز، ثقافتی پروگراموں اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں اختراعات پر نمائشوں کے ذریعے روایتی ٹریکس سے 1,000 شرکاء کا انتخاب کیا گیا اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کے لیے مدعو کئے گئے 500 علمبردار اس مکالمے میں شرکت کریں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Cotton duty relief: Textile industry welcomes import tax waiver, sees boost for exports and MSMEs

Media Coverage

Cotton duty relief: Textile industry welcomes import tax waiver, sees boost for exports and MSMEs
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister pays tribute to Lokmata Ahilyabai Holkar on her birth anniversary
May 31, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has paid tributes to Lokmata Ahilyabai Holkar on her birth anniversary.

Shri Modi said that the entire nation remembers Lokmata Ahilyabai Holkar with deep respect and reverence for her wisdom, compassion and unwavering commitment to public welfare.

The Prime Minister noted that her life remains an exemplary model of good governance, patriotism and cultural pride. He said that she always led with courage and a strong sense of duty.

The Prime Minister highlighted her unparalleled contribution to ensuring justice and welfare for all, as well as her efforts towards the reconstruction of sacred temples and pilgrimage sites across the country. He remarked that her work further strengthened India’s cultural consciousness.

The Prime Minister stated that Lokmata Ahilyabai Holkar’s dedication to society, culture and nation-building will continue to inspire every generation of the country.

The Prime Minister wrote on X;

“लोकमाता अहिल्याबाई होल्कर जी को उनकी जयंती पर कोटि-कोटि नमन! बुद्धिमत्ता, करुणा और जनकल्याण के प्रति अटूट निष्ठा को लेकर पूरा देश उन्हें आदर और सम्मान के साथ स्मरण करता है। उनका जीवन सुशासन, राष्ट्रभक्ति और सांस्कृतिक गौरव का एक उत्कृष्ट उदाहरण है। उन्होंने सदैव साहस और कर्तव्यनिष्ठा के साथ नेतृत्व किया। देशभर में पावन मंदिरों और तीर्थस्थलों के पुनर्निर्माण से लेकर सभी के लिए न्याय और कल्याण सुनिश्चित करने में उन्होंने अतुलनीय योगदान दिया। उन्होंने भारत की सांस्कृतिक चेतना को और सशक्त बनाया। समाज, संस्कृति और राष्ट्र निर्माण के प्रति उनका समर्पण भाव देश की हर पीढ़ी को प्रेरित करता रहेगा।”