وزیر اعظم جن جاتیہ گورو دِوس مہاسمیلن کے موقع پر جن جاتیہ برادری کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد کلیدی اقدامات کا آغاز کریں گے
وزیر اعظم مدھیہ پردیش میں ’راشن آپ کے گرام‘ اسکیم کا آغاز کریں گے
وزیر اعظم مدھیہ پردیش، سکل سیل مشن کا بھی آغاز کریں گے
وزیر اعظم ملک بھر میں 50 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

نئی دہلی،  14/نومبر 2021 ۔ بھارت سرکار امر شہید بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش 15 نومبر کو جن جاتیہ گورو دِوس کے طور پر منارہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی بھوپال کے جمبوری میدان میں منعقد ہورہے جن جاتیہ گورو دِوس مہا سمیلن میں شرکت کے لئے مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے، جس میں وہ دوپہر تقریباً ایک بجے جن جاتیہ برادری کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد کلیدی اقدامات کا آغاز کریں گے۔

جن جاتیہ گورو دِوس مہاسمیلن میں وزیر اعظم مدھیہ پردیش میں ’راشن آپ کے گرام‘ اسکیم کا آغاز کریں گے۔ اس کا مقصد جن جاتیہ برادری کے مستفیدین کو پی ڈی ایس راشن کا ماہانہ کوٹہ ہر ماہ ان کے گاؤوں تک پہنچانا ہے تاکہ انھیں راشن کے حصول کے لئے سستی قیمت کی دکان پر نہ جانا پڑے۔

مہاسمیلن کے دوران وزیر اعظم مدھیہ پردیش سکل سیل (ہیمو گلوبینو پیتھی) مشن کے آغاز کی مناسبت سے جینیٹک کاؤنسلنگ کارڈ بھی مستفیدین کے حوالے کریں گے۔ اس مشن کو سکل سیل اینیمیا، تھیلیسیمیا اور دیگر ہیموگلوبینو پیتھیز سے متاثرہ مریضوں کا معائنہ اور بندوبست کرنے اور ان بیماریوں کے بارے میں عوام کے اندر بیداری میں اضافہ کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ ایسی بیماریاں مدھیہ پردیش کی جن جاتیہ کے درمیان نمایاں طور پر دیکھی جارہی ہیں۔

وزیر اعظم اس موقع پر ملک بھر میں 50 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان اسکولوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، تری پورہ، دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو شامل ہیں۔

وزیر اعظم جن جاتیہ خودامدادی گروپوں کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کی نمائش اور مدھیہ پردیش کی جن جاتیہ برادری سے تعلق رکھنے والے جنگ آزادی کے شہیدوں اور ہیروز پر مشتمل تصویری نمائش کا دورہ بھی کریں گے۔ وہ نئے نئے بحال کئے گئے خاص طور پر خطرات کی زد والے قبائلی گروپوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو تقرری نامہ بھی سونپیں گے۔

تقریب کے دوران مدھیہ پردیش کے گورنر اور وزیر اعلیٰ، ڈاکٹر وریندر کمار، جناب نریندر سنگھ تومر، جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا، مرکزی وزرائے مملکت جناب پرہلاد ایس پٹیل، جناب پھگن سنگھ کلستے اور ڈاکٹر ایل مروگن بھی موجود ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم دوبارہ تعمیر کئے گئے رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح بھی کریں گے اور مدھیہ پردیش میں ریلوے سے متعلق متعدد اقدامات کا آغاز بھی کریں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India, UK trade pact to enhance export competitiveness, slash trade costs: Experts

Media Coverage

India, UK trade pact to enhance export competitiveness, slash trade costs: Experts
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister speaks with the Amir of Qatar
July 16, 2026
PM conveys heartfelt condolences on the passing of the Father Amir of Qatar
PM recalls the Father Amir’s visionary leadership and his contribution to strengthening India-Qatar relations
The two leaders reaffirm their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy

Prime Minister Shri Narendra Modi had a telephone conversation today with the Amir of the State of Qatar, H.H. Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani.

Prime Minister conveyed his heartfelt condolences on the passing of H.H. Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani, the Father Amir of Qatar.

Recalling the Father Amir’s significant contributions as the chief architect of modern Qatar, Prime Minister paid tribute to his visionary leadership, and recalled his pivotal role in strengthening India-Qatar relations over the years as well as his deep affection for India and the Indian community in Qatar.

The Amir of Qatar thanked Prime Minister for his call and conveyed his appreciation for the words of support in this difficult hour.

The two leaders reaffirmed their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy and further strengthen the India-Qatar Strategic Partnership and people-to-people ties.

They agreed to remain in close touch.