ہمیں اپنے گرووں کے مشورے کے مطابق کھیتی باڑی کرنی چاہیے اور ماں دھرتی کی حفاظت کرنی چاہیے۔ گرو نانک دیو جی کی تعلیمات سے آگے کچھ نہیں ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسیمبلی  اور مقامی سطح کے نمائندوں کے ساتھ ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں وکست بھارت سنکلپ یاترا سے استفادہ کرنے والے اس پروگرام میں شامل ہوئے۔

گورداسپور پنجاب کے گروندر سنگھ باجوہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ وکست بھارت کے سفر کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کسانوں کو چھوٹے گروپوں میں منظم کیا گیا ہے تاکہ زرعی شعبے میں بہترین ممکنہ  مقاصد  حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ ان کا کسانوں کا گروپ زہر سے پاک زراعت پر کام کر رہا ہے اور اس کی خاطر انہیں مشینری کے لیے رعایت ملی ہے۔ اس سے چھوٹے کسانوں کو 'پرالی' (فصل کی باقیات) کے انتظام اور مٹی کی صحت میں بھی مدد ملی۔ جناب باجوہ نے گورداسپور میں پرالی جلانے کے واقعات میں حکومت کی مدد کی وجہ سے نمایاں کمی کے بارے میں بتایا۔ علاقے میں ایف پی او سے متعلق سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ کسٹم ہائرنگ اسکیم 50 کلومیٹر کے دائرے میں چھوٹے کسانوں کی مدد کر رہی ہے۔

جناب باجوا نے مزید کہا "اب کسان محسوس کر رہا ہے کہ اسے مناسب مدد ملے گی"۔ جب کسان نے وزیر اعظم سے کہا کہ امیدیں زیادہ ہیں اس لیے کہ  'مودی ہے تو ممکن ہے' پی ایم مودی نے کہا کہ یہ ممکن ہے کیونکہ کسان ان کی درخواستیں سنتے ہیں۔ وزیراعظم نے پائیدار کاشتکاری کے لیے اپنی درخواست کا اعادہ کیا۔ "ہمیں اپنے گرووں کے مشورے کے مطابق کھیتی باڑی کرنی چاہیے اور ماں دھرتی کی حفاظت کرنی چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کھیتی کے میدان میں گرو نانک دیو جی کی تعلیمات سے آگے کچھ نہیں ہے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے بارے میں، وزیر اعظم نے کہا کہ ’’مودی کی گارنٹی کی گاڈی‘‘ اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک کہ ہر آخری مستفید تک نہیں پہنچ جاتی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
1.7cr devotees brave cold, freezing water to take holy dip as Maha Kumbh begins

Media Coverage

1.7cr devotees brave cold, freezing water to take holy dip as Maha Kumbh begins
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets everyone on the occasion of Makar Sankranti, Uttarayan and Magh Bihu
January 14, 2025

The Prime Minister Shri Narendra Modi today greeted everyone on the occasion of Makar Sankranti, Uttarayan and Magh Bihu.

In separate posts on X, he wrote:

“सभी देशवासियों को मकर संक्रांति की अनेकानेक शुभकामनाएं। उत्तरायण सूर्य को समर्पित यह पावन उत्सव आप सबके जीवन में नई ऊर्जा और नए उत्साह का संचार करे।”

“મકરસંક્રાંતિ અને ઉત્તરાયણનો આ પવિત્ર તહેવાર આપ સૌના જીવનમાં નવો ઉત્સાહ, ઉમંગ અને સમૃદ્ધિ લાવે એવી અભ્યર્થના….!!!

Have a wonderful Uttarayan! May this festival bring success and happiness in everyone’s lives.”

“Best Wishes on Magh Bihu! We celebrate the abundance of nature, the joy of harvest and the spirit of togetherness. May this festival further the spirit of happiness and togetherness.”

“মাঘ বিহুৰ শুভেচ্ছা! আমি প্ৰকৃতিৰ প্ৰাচুৰ্য্য, শস্য চপোৱাৰ আনন্দ আৰু ভাতৃত্ববোধৰ মনোভাৱক উদযাপন কৰো। এই উৎসৱে সুখ আৰু ভাতৃত্ববোধৰ মনোভাৱক আগুৱাই লৈ যাওক।“