وزیر اعظم نے وی بی ایس وائی سے مستفید ہونے والی جموں و کشمیرکے شیخ پورہ کی دودھ فروش محترمہ نازیہ نذیر سے بات چیت کی
"جموں و کشمیر میں وائی بی ایس وائی کے لئے جوش و خروش ملک کے باقی حصوں کو ایک مثبت پیغام دیتا ہے: وزیر اعظم"

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وکشت بھارت سنکلپ یاترا (وائی بی ایس وائی) کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں وکشت بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان اسکیموں کے فائدے مقررہ وقت میں تمام اہداف حاصل کرنے والوں تک پہنچیں۔

جموں و کشمیر  کے شیخ پورہ کی دودھ فروش اور وائی بی ایس وائی سے مستفید ہونے والی محترمہ نازیہ نذیر سے بات چیت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ان کے خاندان کے افراد کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے جواب دیا کہ اس کا شوہر آٹو ڈرائیور ہے اور اس کے دو بچے مرکز کے زیر انتظام خطے کے سرکاری اسکولوں سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کے استفسار پر اپنے گاؤں میں پچھلے سالوں کے مقابلے میں واضح تبدیلیوں کے بارے میں، محترمہ نازیہ نذیر نے جواب دیا کہ جل جیون مشن ایک گیم چینجر ثابت ہوا ہے جس میں صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی ان کے گھروں تک پہنچائی گئی ہے جہاں کبھی پانی کا مسئلہ ہوتا تھا۔ انہوں نے اجولا یوجنا کے تحت گیس کنکشن کے فوائد، سرکاری اسکولوں میں تعلیم اور پی ایم جی کے  اے وائی  کو مزید 5 سال تک بڑھانے کے لیے بھی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے ان کے گاؤں میں وائی بی ایس وائی وین کے تجربے اور اثرات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ انہوں نے جواب دیا کہ لوگوں نے کشمیری ثقافت کے مطابق مبارک موقعوں پر ادا کی جانے والی رسومات کے ذریعہ اس کا خیر مقدم کیا۔

وزیر اعظم مودی نے محترمہ نازیہ نذیر کے ساتھ بات چیت پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کشمیر کی خواتین کی طاقت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا جو حکومت کے فوائد سے فائدہ اٹھا کر اپنے بچوں کو تعلیم دے رہی ہیں اور ملک کی ترقی کے ارادے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ "آپ کا جوش و خروش میرے لیے طاقت کا باعث ہے"، انہوں نے جموں و کشمیر میں وائی بی ایس وائی کے لیے جوش و جذبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے باقی حصوں میں ایک مثبت پیغام بھیجتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نئی نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملک بھر سے لوگ ترقی کی گاڑی  میں شامل ہو رہے ہیں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے تعاون کی ستائش کی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Total Urea stocks currently at 61.14 LMT, up from 55.22 LMT in March 2025

Media Coverage

Total Urea stocks currently at 61.14 LMT, up from 55.22 LMT in March 2025
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister reflects on the immense power of devotion during Navratri
March 22, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today shared his reflections on the spiritual significance of Navratri, emphasizing the profound energy and strength derived from devotion to the Mother Goddess.

The Prime Minister observed that there is immense power in the devotion to the Mother, noting that the worship of Devi Maa fills the hearts of devotees with positive energy. On this occasion, Shri Modi also shared a devotional hymn dedicated to the Goddess..

The Prime Minister wrote on X:
"माता की भक्ति में विराट शक्ति है। देवी मां की वंदना से श्रद्धालुओं का मन सकारात्मक ऊर्जा से भर जाता है।"