نئی  دہلی۔28؍اکتوبر۔یوروپی پارلیمنٹ کے اراکین نے آج 7، لوک کلیان مارگ ، نئی دہلی میں وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پارلیمانوں کی اس اہمیت کی ستائش کی جو وہ بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو  دیتے ہیں یعنی اپنی مدت کار کے آغاز میں انہوں نے  بھارت کا دورہ کرکے اس کا ثبوت دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یوروپی یونین کے ساتھ بھارت کے تعلقات  مشترکہ مفادات  اور  جمہوری اقدا رکے تئیں  مشترکہ عہد بندی پر  مبنی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  بی ٹی آئی اے  کی متوازن اور  جلد از جلد تکمیل حکومت کی ترجیح ہے۔ یوروپی یونین کے ساتھ علاقائی اور عالمی معاملات میں  روابط کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے  دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قریبی بین الاقوامی تعاون کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے  بین الاقوامی شمسی اتحاد کی ترقی اور پذیرائی کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ ایک طرح کی عالمی شراکت داری ہے۔

وزیراعظم نے بھارت میں وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ یہ وفد ملک کے مختلف حصوں میں  جائے گا جو مفید ثابت ہوگا جس میں جموں وکشمیر کا دورہ بھی شامل ہے۔  وفد کا جموں وکشمیر کا دورہ  اس وفد  کو جموں وکشمیر اور لداخ کی ثقافتی اور مذہبی گوناگونی  کی تفہیم فراہم کریگا ساتھ ہی ساتھ وفد اس خطے میں ترقیات اور حکمرانی کی ترجیحات  کو بھی بہتر  طور پر سمجھ سکے گا۔

وزیراعظم نے  آسان کاروبار درجہ بندی کے معاملے میں بھار ت کے ذریعے حاصل کی گئی نمایاں کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت نے حال ہی میں 2014 کی 142ویں پوزیشن کے مقابلے 63واں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جیسے بڑی آبادی والے  اور متنوع ملک کے لئے ایک بڑی کامیابی  ہے۔ آج کی حکمرانی کے نظام ایسے ہیں جو عوام کو توقعاتی سمت میں بڑھنے کے لائق بنارہے ہیں۔

وزیراعظم نے تمام ہندوستانیوں کیلئے زندگی بسر کرناآسان بنانے کے امر کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی توجہ اور کوششوں کو نمایاں کرکے پیش کیا۔ انہوں نے سوچھ بھارت اور آیوشمان بھارت  جیسے  سرکاری پروگراموں سمیت دیگر کلیدی پروگراموں کی کامیابی کاذکر کیا۔ 2025 تک ٹی بی کے خاتمے کے لئے حکومت کی  عہد بندگی کا اعادہ کیا  اور کہا کہ یہ عالمی  ہدف سے پانچ سال قبل ہوگا۔ انہوں نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے  اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا جس میں قابل احیاء توانائی کے اہداف اور سنگل یوز پلاسٹک کے خلا ف چلائی گئی مہم جیسے نکات شامل تھے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India set to enter global chipmakers' club with Micron's Sanand debut today

Media Coverage

India set to enter global chipmakers' club with Micron's Sanand debut today
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi reaffirms resolve to harness Science & Tech for National Development and Global Good on National Science Day
February 28, 2026

The Prime Minister highlighted that, on National Science Day, we celebrate the spirit of research, innovation, and scientific curiosity that drives our nation forward.

PM Modi stated that, “This day commemorates the groundbreaking discovery of the Raman Effect by Sir CV Raman”. The Prime Minister noted that this discovery placed Indian research firmly on the global map.

The Prime Minister reaffirmed that our resolve to empower our youth, strengthen research ecosystems, and harness science and technology for national development and global good.

The Prime Minister wrote on X;

Today, on National Science Day, we celebrate the spirit of research, innovation and scientific curiosity that drives our nation forward.

This day commemorates the groundbreaking discovery of the Raman Effect by Sir CV Raman. This discovery placed Indian research firmly on the global map.

We reaffirm our resolve to empower our youth, strengthen research ecosystems and harness science and technology for national development and global good.