وزیر اعظم مودی، جو مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے آغاز کرنے کے سلسلے میں 16 فروری کے روز وارانسی کے اپنے حلقہ انتخاب میں موجود تھے، نے منگل کیوٹ نام کے ایک رکشہ چلانے والے سے ملاقات کی جس نے اپنی بیٹی کی شادی کے لئے وزیر اعظم کو دعوت نامہ بھیجا تھا۔

کیوٹ نے بذات خود شادی کا دعوت نامہ وزیر اعظم کے دفتر میں جاکر دیا تھا، اور اس ذہن میں رکھتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے خود کیوٹ کو جواب ارسال کیا ۔ وزیر اعظم نے مراسلہ تحریر کرکے کیوٹ کو ان کی بیٹی کی شادی کی مبارکباد پیش جسے حاصل کرکے کیوٹ اور ان کا کنبہ خوشی سے جھوم اٹھا۔

کیوٹ ، جن کی وزیر اعظم سے ملنے کی خواہش تھی، وہ وزیر اعظم سے ان کے وارانسی دورے کے دوران ملاقات کرکے اور بھی زیادہ خوش ہوگئے۔

وزیر اعظم مودی کے سووَچھ بھارت ابھیان سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے منگل کیوٹ نے پوری سرگرمی کے ساتھ صفائی ستھرائی سے متعلق مہم میں حصہ لیا اور بذات خود اپنے گاؤں ڈومری میں گنگا کے گھاٹ کی صفائی کا کام انجام دیا۔ کیوٹ ماں گنگا کے عقیدت مند بھی ہیں اور وہ دریا کی دیکھ بھال کے لئے اپنی آمدنی کا ایک حصہ خرچ کرتے ہیں۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
In Photos: PM Narendra Modi Prays At Kashi Vishwanath, Holds Trishul-Damru

Media Coverage

In Photos: PM Narendra Modi Prays At Kashi Vishwanath, Holds Trishul-Damru
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 30 اپریل 2026
April 30, 2026

Investment Magnet India: PLI Triumphs, FTA Deals & Defence Milestones — How PM Modi’s Vision is Reshaping the Nation