PM to launch and lay the foundation stone for several sanitation and cleanliness projects worth over Rs 9600 crore
These include projects under AMRUT and AMRUT 2.0, National Mission for Clean Ganga and GOBARdhan Scheme
Theme for Swachhata Hi Seva 2024: ‘Swabhav Swachhata, Sanskaar Swachhata’

صفائی کے لیے سب سے اہم عوامی تحریکوں  میں سے ایک  - سوچھ بھارت مشن -  کے آغاز کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پروزیر اعظم جناب نریندر مودی 155 ویں گاندھی جینتی کے موقع پر  2 اکتوبر کو صبح 10 بجے نئی دہلی میں واقع  وگیان بھون میں سوچھ بھارت دیوس 2024 پروگرام میں شرکت کریں گے۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم 9600 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی حفظان صحت اور صفائی سے متعلق کئی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں امرُت اور امرُت2.0 کے تحت شہری پانی اور نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 6,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹ ، 1550 کروڑ روپے سے زیادہ کے 10 پروجیکٹس جن میں  نیشنل مشن فار کلین گنگاکے تحت گنگا کے طاس کے علاقوں میں پانی کے معیار کو بہتر بنانے اور گندگی کے انتظام کے لیے گوبردھن اسکیم کے تحت 1332 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 15 کمپریسڈ بایوگیس (سی بی جی) پلانٹ پروجیکٹ شامل ہوں گے۔

سوچھ بھارت دیوس پروگرام بھارت کی ایک  دہائی پر محیط صفائی ستھرائی کی حصولیابیوں اور حال ہی میں ختم ہونے والی سوچھتا ہی سیوا مہم کو ظاہر کرے گا۔ یہ اس قومی  مہم کے اگلے مرحلے کی سمت بھی طے کرے گا۔اس میں مقامی حکومتی اداروں، خواتین کے گروپوں ،نوجوانوں کی تنظیموں اور کمیونٹی لیڈروں کی ملک گیر شرکت بھی شامل ہوگی،اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ سمپورنا سوچھتا کا جذبہ ہندوستان کے ہر کونے تک پہنچے۔

سوچھتا ہی سیوا 2024 کے لئے تھیم، ’سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا‘، نے ایک بار پھر قوم کو صفائی، صحت عامہ اور ماحولیاتی پائیداری کے اپنے عہد میں متحد کیا ہے۔سوچھتا ہی سیوا 2024 کے تحت 17 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی عوامی شرکت کے ساتھ 19.70 لاکھ سے زیادہ پروگرام مکمل کیے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی صفائی کے لئے نشان زد تقریباً 6.5 لاکھ یونٹس کی تبدیلی کے ہدف کو حاصل کیا گیا ہے۔ تقریباً 1 لاکھ صفائی مترسُرکشا شیویر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس سے 30 لاکھ سے زیادہ صفائی مترمستفید ہوئے ۔ مزید یہ کہ ایک پیڑ ماں کے نام مہم کے تحت 45 لاکھ سے زیادہ  پودوں کی شجر کاری کی گئی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Jan Dhan accounts hold Rs 2.75 lakh crore in banks: Official

Media Coverage

Jan Dhan accounts hold Rs 2.75 lakh crore in banks: Official
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses gratitude to the Armed Forces on Armed Forces Flag Day
December 07, 2025

The Prime Minister today conveyed his deepest gratitude to the brave men and women of the Armed Forces on the occasion of Armed Forces Flag Day.

He said that the discipline, resolve and indomitable spirit of the Armed Forces personnel protect the nation and strengthen its people. Their commitment, he noted, stands as a shining example of duty, discipline and devotion to the nation.

The Prime Minister also urged everyone to contribute to the Armed Forces Flag Day Fund in honour of the valour and service of the Armed Forces.

The Prime Minister wrote on X;

“On Armed Forces Flag Day, we express our deepest gratitude to the brave men and women who protect our nation with unwavering courage. Their discipline, resolve and spirit shield our people and strengthen our nation. Their commitment stands as a powerful example of duty, discipline and devotion to our nation. Let us also contribute to the Armed Forces Flag Day fund.”