اعلانات:
- ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر مذاکرات کا آغاز
- پیشہ ور افراد اور ہنر مند کارکنوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے انتظام پر ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مذاکرات کا آغاز ؛
- نیوزی لینڈ نے انڈو پیسیفک اوشینز انیسٹیٹو(آئی پی او آئی) میں شمولیت اختیار کی۔
- نیوزی لینڈ کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر (سی ڈی آر آئی) کا رکن بن گیا۔
دو طرفہ دستاویزات:
- مشترکہ بیان
- ہندوستان کی وزارت دفاع اور نیوزی لینڈ کی وزارت دفاع کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت۔
- مجاز اقتصادی آپریٹر-سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز آف انڈیا (سی بی آئی سی) اور نیوزی لینڈ کسٹمز سروس کے درمیان باہمی شناخت کا معاہدہ (اے ای او-ایم آر اے) ؛
- ہندوستان کی زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت اور نیوزی لینڈ کی بنیادی صنعتوں کی وزارت کے درمیان باغبانی سے متعلق تعاون پر مفاہمت نامہ۔
- ہندوستان کی وزارت ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور نیوزی لینڈ کی وزارت برائے بنیادی صنعتوں کے درمیان جنگلات سے متعلق تعاون کے لیے مفاہمت نامہ ؛
- ہندوستانی جمہوریہ کی وزارت تعلیم اور نیوزی لینڈ کی وزارت تعلیم کے درمیان تعلیمی تعاون کا معاہدہ ؛ اور
- حکومت ہند کی امور نوجوان اور کھیل کود کی وزارت اور حکومت نیوزی لینڈ کے اسپورٹس نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلوں میں تعاون کا مفاہمت نامہ


