وزیر اعظم نے وزراء کا خیرمقدم کیا اور کل 2+2میٹنگ کے دوران ہونے والے بات چیت کے لئے اپنے خیالات کا اظہار کیا
وزیر اعظم نے اہم معدنیات، سیمی کنڈکٹرز اور دفاعی مینوفیکچرنگ پر قریبی تعاون کی تجویز پیش کی

جاپان کی وزیر خارجہ  عزت مآب محترمہ یوکو کامیکاوا اور جاپان کے وزیر دفاع  عزت مآب  جناب منورو کیہارا نے 19 اگست 2024 کو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ کامیکاوا اور وزیر دفاع کیہارا ہندوستان-جاپان کے درمیان  2+2 خارجہ اوردفاع سے متعلق تیسرے مرحلے کی وزارتی میٹنگ کے لئے ہندوستان کے دورے پر ہیں۔

وزیر اعظم نے جاپانی وزراء کا خیرمقدم کیا اور بڑھتے ہوئے پیچیدہ علاقائی اور عالمی نظام کے تناظر میں 2+2 میٹنگ کے انعقاد اور ہندوستان اور جاپان کے درمیان گہرے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے ہندوستان اور جاپان جیسے قابل اعتماد دوستوں کے درمیان قریبی تعاون پر اپنے خیالات اور آئیڈیاز کا اشتراک کیا، خاص طور پر اہم معدنیات، سیمی کنڈکٹرز اور دفاعی مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں۔

انہوں نے ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ سمیت دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے ہند-بحرالکاہل اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے میں ہندوستان-جاپان شراکت داری کے اہم رول کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے ہندوستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور عوام سے عوام کے تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وہ دونوں وزرائے اعظم کے اگلے سربراہ اجلاس کے لیے جاپان کے ایک بھرپور اور نتیجہ خیز دورے کے منتظر ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
EPFO settles 8.3 crore claims in FY26; cheque leaf upload reform benefits 7 crore members, says govt

Media Coverage

EPFO settles 8.3 crore claims in FY26; cheque leaf upload reform benefits 7 crore members, says govt
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi receives a telephone call from the US Vice President
August 08, 2026
PM and Vice President Vance review progress in the India-U.S. Strategic Partnership.
PM and Vice President Vance exchange views on regional and global developments.
PM warmly congratulates Vice President Vance and Ms. Usha Vance on the birth of their son.

Prime Minister Shri Narendra Modi received a telephone call today from the Vice President of the United States, Mr. J.D. Vance.

Prime Minister and Vice President Vance reviewed progress in the India-U.S. Comprehensive Global Strategic Partnership. They noted the sustained momentum in the high-level engagements and reaffirmed their commitment to further strengthening cooperation in trade, defence, critical and emerging technologies, energy security and critical minerals.

They also exchanged views on regional and global developments of mutual interest.

Prime Minister warmly congratulated Vice President Vance and Ms. Usha Vance on the birth of their son and conveyed best wishes to the family.