وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی-28 میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ مل کر ’گرین کریڈٹ پروگرام‘ پر اعلیٰ سطحی تقریب کی مشترکہ میزبانی کی۔  اس تقریب میں سویڈن کے وزیر اعظم عزت مآب جناب اُلف کرسٹرسن، موزمبیق کے صدر عزت مآب جناب فلپ نیوسی اور یوروپی کونسل کے صدر عزت مآب جناب چارلس مشیل نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے تمام ممالک کو اس پہل میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

گرین کریڈٹ انیشی ایٹو کا تصور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایک مؤثر ردعمل کے طور پر رضاکارانہ سیارہ حامی اقدامات کو ترغیب دینے کے طریقہ کار کے طور پر کیا گیا ہے۔ اس میں قدرتی ماحولیاتی نظاموں کو ازسر نو زندہ اور بحال کرنے کے لیے بیکار/خراب زمینوں اور ندی کے کنارے کے علاقوں پر شجرکاری کے لیے گرین کریڈٹس کا تصور کیا گیا ہے۔

تقریب کے دوران ایک ویب پلیٹ فارم (https://ggci-world.in/) بھی لانچ کیا گیا، جو پالیسیوں اور ماحول دوست اقدامات کی ترغیب دینے والے بہترین طریقوں کے ذخیرے کے طور پر کام کرے گا ۔

اس عالمی پہل کا مقصد گرین کریڈٹ جیسے پروگراموں/طریقہ کار کے ذریعے ماحولیات کے مثبت اقدامات کی منصوبہ بندی، عمل درآمد اور نگرانی میں علم، تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے ذریعے عالمی اشتراک، تعاون اور شراکت داری کو آسان بنانا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Somnath Swabhiman Parv: “Feeling blessed to be in Somnath, a proud symbol of our civilisational courage,” says PM Modi

Media Coverage

Somnath Swabhiman Parv: “Feeling blessed to be in Somnath, a proud symbol of our civilisational courage,” says PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،11 جنوری 2026
January 11, 2026

Dharma-Driven Development: Celebrating PM Modi's Legacy in Tradition and Transformation