جمہوریہ ترکی کی حکومت کےسا تھ تال میل رکھتے ہوئے ریلیف کے سامان کے ساتھ تلاش اور بچاؤ ٹیمیں، طبی ٹیمیں روانہ کی جائیں گی

آج ترکی میں آنے والے زلزلے سے پیدا ہونے والی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے ہر ممکن مدد کی پیشکش سے  متعلق وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایات کی روشنی میں، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے فوری امدادی اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ساؤتھ بلاک میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ جمہوریہ ترکی کی حکومت کے تال میل کے ساتھ  این ڈی آر ایف کی تلاش اور بچاؤ ٹیموں اور طبی ٹیموں کو امدادی سامان کے ساتھ فوری طور پر روانہ کیا جائے گا۔

100 اہلکاروں پر مشتمل این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں ، خصوصی طور پر تربیت یافتہ ڈاگ اسکواڈ اور ضروری سا ز و سامان کے ساتھ  تلاش اور بچاؤ کے کاموں کے واسطے زلزلہ سے متاثرہ  علاقے کے لیے ہوائی جہاز سے  روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں تربیت یافتہ ڈاکٹروں اور ضروری ادویات کے ساتھ ۔ طبی ٹیموں کو بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ امدادی سامان جمہوریہ ترکی کی حکومت اور انقرہ میں ہندوستانی سفارت خانے اور استنبول میں قونصلیٹ جنرل کے دفتر کے تال میل کے ساتھ روانہ کیا جائے گا۔

 

میٹنگ میں کابینہ سکریٹری، وزارت داخلہ، این ڈی ایم اے، این ڈی آر ایف، دفاع، وزارت خارجہ ، شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ش ح۔ اگ۔ ن ا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Boost to small exporters, MSMEs as govt removes Rs 10-lakh cap on courier trade

Media Coverage

Boost to small exporters, MSMEs as govt removes Rs 10-lakh cap on courier trade
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 4 اپریل 2026
April 04, 2026

Real Change on the Ground: PM Modi’s Reforms Simplifying Life, Supercharging Economy & Securing India’s Future