وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 اگست 2021کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تجارت و کاروبار کے حصہ داروں اور بیرون ملک بھارتی مشنوں کے سربراہان سے بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے ذریعہ "لوکل ہوا گلوبل۔ دنیا کے لئے میک ان انڈیا" کا نعرہ دیا جائے گا۔

برآمدات کا شعبہ روزگار کے زبردست مواقع پیدا کرنے، خصوصاً ایم ایس ایم ای اکائیوں اور مزدوروں کی بڑی تعداد والے شعبوں،  کے لئے زبردست مضمرات کا حامل ہے، ساتھ ہی مینوفیکچرنگ کے شعبے اور مجموعی طور پر معیشت پر اس کے نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔ اس بات چیت کا مقصد عالمی تجارت میں بھارت کی برآمدات اور اس کے شیئر میں اضافہ  کے لئے ایک ارتکازی قوت فراہم کرنا ہے۔

اس بات چیت کا مقصد ہمارے برآمداتی مضمرات کو توسیع دینے اور عالمی مطالبات کو پورا کرنے کے لئے مقامی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے تمام تر حصہ داروں کو توانائی فراہم کرنا ہے۔

کامرس کے مرکزی وزیر اور وزیر خارجہ بھی اس بات چیت کے دوران موجود ہوں گے۔ 20 سے زائد محکموں کے سکریٹری حضرات، ریاستی حکومت کے افسران، ایکسپورٹ پروموشن کونسل اینڈ چیمبرس آف کامرس کے اراکین بھی اس گفت و شنید میں حصہ لیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Operation Sagar Bandhu: India provides assistance to restore road connectivity in cyclone-hit Sri Lanka

Media Coverage

Operation Sagar Bandhu: India provides assistance to restore road connectivity in cyclone-hit Sri Lanka
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،5 دسمبر 2025
December 05, 2025

Unbreakable Bonds, Unstoppable Growth: PM Modi's Diplomacy Delivers Jobs, Rails, and Russian Billions