وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی متعارف کرائے جانے کے آٹھ سال بعد یہ ایک تاریخی اصلاح ہے، جس نے ہندوستان کے اقتصادی منظر نامے کو نئی شکل دی ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ تعمیل کے بوجھ کو کم کرکے ، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے اس سے کاروبار کرنے میں آسانی میں بہت بہتری آئی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
"اس کے متعارف ہونے کے آٹھ سال بعد ، جی ایس ٹی ایک تاریخی اصلاح کے طور پر سامنے آیا ہے، جس نے ہندوستان کے اقتصادی منظر نامے کو نئی شکل دی ہے ۔
تعمیل کے بوجھ کو کم کرکے ، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے اس نے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہت بہتر بنایا ہے ۔
جی ایس ٹی نے اقتصادی ترقی کے لیے ایک طاقتور انجن کے طور پر بھی کام کیا ہے ، جبکہ ہندوستان کے بازار کو مربوط کرنے کے اس سفر میں ریاستوں کو مساوی شراکت دار بنا کر حقیقی تعاون پر مبنی وفاقیت کو فروغ دیا ہے ۔
Eight years since it was introduced, GST stands out as a landmark reform that has reshaped India’s economic landscape.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 1, 2025
By reducing the compliance burden, it has greatly improved the Ease of Doing Business, particularly for small and medium enterprises.
GST has also served as… pic.twitter.com/RpvYRwTEwl


