وزیرِ اعظم جناب  نریندر مودی کو آج اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی جانب سے سال-  2026 کا باوقار‘ ایگریکولا میڈل’ یہاں  روم میں واقع ایف اے او ہیڈکوارٹر میں پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز ہندوستان  اور عالمی سطح پر غذائی تحفظ، پائیدار زراعت اور دیہی ترقی کے فروغ کے لیے اُن کی غیر معمولی قیادت کے اعتراف میں دیا گیا۔

 

وزیرِ اعظم نے یہ اعزاز ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر چوڈونگیو سے حاصل کیا۔ انہوں نے یہ اعزاز  ہندوستانی  کسانوں اور زرعی سائنسی برادری کے نام کیا، جو  ہندوستانی  عوام اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے غذائی تحفظ اور غذائیت کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز انسانی فلاح، غذائی تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے  ہندوستان  کے عزم کا اعتراف ہے۔ زرعی زندگی کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ زراعت  ہندوستان  اور  دھرتی ماں  کے درمیان ایک مقدس رشتہ ہے۔

 

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہندوستان کا سائنسی اور اختراعات پر مبنی زرعی نقطۂ نظر ایک پائیدار، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ نظام کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “پر ڈراپ مور کراپ” جیسی اسکیمیں، مائیکرو اِیریگیشن اور پریسیژن فارمنگ کے مشن موڈ اقدامات  ہندوستان کی زرعی پالیسیوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی پر مبنی زرعی حل کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت(اے آئی) پر مبنی مشاورتی نظام، ڈرون، ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی اور سینسر پر مبنی مشینری  ہندوستانی  کسانوں کو بہتر پیداوار اور زیادہ آمدنی حاصل کرنے میں مدد دے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 10 برسوں میں  ہندوستان نے تقریباً 3,000 موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ فصلوں کی اقسام تیار کی ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ سائنس پر مبنی  ہندوستانی  زراعت عالمی غذائی تحفظ کو مضبوط بنا رہی ہے-  خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے لیے۔

 

وزیرِ اعظم نے یاد دلایا کہ ایف اے او کے بانی اراکین میں شامل ہونے کے ناطے ہندوستان  کو عالمی غذائی تحفظ، پائیدار زراعت اور بھوک سے پاک دنیا کے قیام کے لیے ادارے کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے صحت مند غذائی انتخاب کے فروغ کے لیے “بین الاقوامی سالِ ملیٹس” منانے میں ہندوستان  کے ساتھ تعاون پر ایف اے او کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم مودی کا ایف اے او ہیڈکوارٹر کا یہ دورہ گزشتہ 30 برسوں میں کسی بھی ہندوستانی سربراہِ حکومت کا پہلا دورہ تھا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Farmers to benefit as Centre hikes onion procurement price by 13% to ₹2,125 per quintal

Media Coverage

Farmers to benefit as Centre hikes onion procurement price by 13% to ₹2,125 per quintal
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Share your ideas and suggestions for 'Mann Ki Baat' now!
July 05, 2026

Prime Minister Narendra Modi will share 'Mann Ki Baat' on Sunday, July 26th. If you have innovative ideas and suggestions, here is an opportunity to directly share it with the PM. Some of the suggestions would be referred by the Prime Minister during his address.

Share your inputs in the comments section below.