کواڈ لیڈروں کی پہلی ورچوئل میٹنگ

Published By : Admin | March 11, 2021 | 23:23 IST

نئی دہلی،  12 مارچ2021: وزیراعظم جناب نریندر مودی ، آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن  ، جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیدی سوگا اور امریکہ کے صدر جوزف آر بائڈن کے ساتھ،   12 مارچ 2021 کوورچوئلی  منعقد ہونے والی پہلی لیڈروں کی ’چہار رخی طریقہ کار کی سربراہ کانفرنس‘ میں شرکت کریں گے ۔

قائدین ،ساجھا دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیالات کریں گے اور ایک آزاد ، کھلا اور شمولیاتی  ہند – بحرالکاہل خطے کی برقراری کے تئیں   تعاون کے فعال شعبوں پر نظریات کا تبادلہ کریں گے۔ یہ سربراہ کانفرنس  ، لچک دار  سپلائی کے سلسلے ،   ابھرتی ہوئی اور اہم ترین ٹکنالوجیوں  ، بحری تحفظ اور آب وہوا کی تبدیلی جیسے ہم عصری چیلنجوں  پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کریں  گی۔

قائدین  ،کووڈ -19 وبا کے خلاف لڑائی میں جاری کوششوں  پر تبادلہ خیال کریں  گے اورہند –بحرالکاہل  خطے میں  ایک محفوظ ، منصفانہ   اور کم قیمت ویکسین کے لئے ،شراکتداری کے  مواقع تلاش کریں گے ۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
The entrepreneurs building a self-reliant India

Media Coverage

The entrepreneurs building a self-reliant India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 جولائی 2026
July 21, 2026

Self-Reliance Is No Longer a Slogan — It’s Happening Across Engines, UPI, Vaccines & FDI Under the Leadership of PM Modi