عزت مآب

معززسربراہان،

برکس کے توسیعی خاندان کے اس اجلاس میں آپ سب دوستوں کے ساتھ شریک ہو کر مجھے بےحد خوشی ہو رہی ہے۔برکس آؤٹ ریچ سمٹ میں لاطینی امریکہ، افریقہ، اور ایشیا کے دوست ممالک کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرنے پر میں صدر لولا کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوستوں،

برکس گروپ کی تنوع اور ملٹی پولیریٹی پر ہمارا پختہ یقین ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ آج جب عالمی نظم و ضبط چاروں طرف سے دباؤ کا شکار ہے اور دنیا مختلف قسم کی چیلنجز اور غیر یقینی حالات کا سامنا کر رہی ہے، تو ایسے میں برکس کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ اور اہمیت فطری طور پر اجاگر ہوتی ہے۔ ہمیں مل کر یہ سوچنا چاہیے کہ آئندہ کی دنیا میں برکس کس طرح ایک ملٹی پولر نظام کی رہنمائی کر سکتا ہے۔

اس حوالے سے میرے چند مشورے ہیں:

پہلا،برکس کے تحت ہمارے اقتصادی تعاون میں مسلسل پیش رفت ہو رہی ہے۔ اس میں برکس بزنس کونسل اور برکس ویمن بزنس الائنس کا خاص کردار رہا ہے۔ برازیل کی صدارت میں بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

برکس نیو ڈویلپمنٹ بینک(این بی ڈی)کی شکل میں ہم نے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کی ترقی کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر متبادل فراہم کیا ہے۔ این بی ڈی کو    پروجیکٹس کی منظوری دیتے وقت، طلب پر مبنی اصول، طویل مدتی مالی استحکام، اور صحت مند کریڈٹ ریٹنگ جیسے اہم پہلوؤں پر خاص توجہ دی جانی چاہیے۔ اپنی داخلی انتظامیہ میں اصلاحات کے ذریعے ہم اپنے اصلاح شدہ کثیرالجہتی نظام کو مزید مستحکم اور معتبر بنا سکتے ہیں۔

دوسرا،آج گلوبل ساؤتھ کے ممالک کی برکس کے بارے میں کچھ خاص توقعات اور خواہشات ہیں۔ ہم انہیں پورا کرنے میں مل کر کام کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، برکس کے تحت، زرعی تحقیق میں تعاون بڑھانے کے لیے بھارت میں برکس ایگریکلچرل ریسرچ پلیٹ فارم قائم کیا گیا ہے۔

یہ ایگری-بایوٹیک، پریسیژن فارمنگ، موسمیاتی تبدیلی کے مطابق ہونے جیسے موضوعات میں تحقیق اور بہترین طریقوں  کو مشترک کرنے کا ایک ذریعہ بن سکتا ہے۔ اس کا فائدہ ہم گلوبل ساؤتھ کے ممالک تک بھی پہنچا سکتے ہیں۔

اسی طرح، ہم نے بھارت میں تمام تعلیمی جرنلز کو ملک کے کونے کونے میں دستیاب کرانے کے لیے ‘ون نیشن ون سبسکرپشن’ کی پہل کاآغازکیا ہے۔ برکس کے کچھ دیگر ممالک میں بھی اس قسم کی انتظامات قائم کئے گئے ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ ہم مل کر ایک برکس سائنس اینڈ ریسرچ ریپوزیٹری بنانے پر غور کریں، جس کا فائدہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو بھی پہنچایا جا سکے۔

تیسرا،اہم معدنیات اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھاتے ہوئے ہمیں ان کی سپلائی چینز کو محفوظ اور لچکدار بنانے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ کوئی بھی ملک ان کا استعمال صرف اپنے مفاد کے لیے یا ہتھیار کے طور پر نہ کرے۔

چوتھا، اکیسویں صدی میں انسانیت کی خوشحالی اور ترقی ٹیکنالوجی، خاص طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر منحصر ہے۔ جہاں ایک طرف اے آئی عام انسان کی زندگی میں انقلاب لانے کا ایک انتہائی مؤثر ذریعہ بن رہا ہے، وہیں دوسری طرف اس کے ساتھ خطرات، اخلاقی چیلنجز اور تعصب جیسے مسائل بھی جڑے ہوئے ہیں۔ بھارت کی اس موضوع پر سوچ اور پالیسی واضح ہے:

ہم اےآئی کو انسانی اقدار اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے ایک ذریعے کے طور پر دیکھتے ہیں۔‘اےآئی فور آل’کے نعرے پر کام کرتے ہوئے، آج بھارت میں زرعی، صحت، تعلیم، حکومتی امور جیسے شعبوں میں اےآئی کا فعال اور وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہا ہے۔

ہمارا ماننا ہے کہ اےآئی کی حکمرانی میں تشویشات کے حل اور اختراع کے فروغ دونوں کو برابر کی ترجیح ملنی چاہیے۔ ہمیں مل کر ذمہ دار اےآئی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ ایسے عالمی معیار وضع کرنے ہوں گے جو ڈیجیٹل مواد کی صداقت کو تصدیق کر سکیں، تاکہ مواد کے ماخذ کا پتہ چل سکے، شفافیت برقرار رہے، اور اس کے غلط استعمال پر روک لگے۔

آج کی ملاقات میں جاری کی جانے والی‘‘لیڈرز اسٹیٹمنٹ آن گلوبل گورننس آف اےآئی’’اس سمت میں ایک مثبت قدم ہے۔ تمام ممالک کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے لیے، اگلے سال ہم بھارت میں‘‘اےآئی امپیکٹ سمٹ’’ منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ ہماری امید ہے کہ آپ سب اس سمٹ کی کامیابی میں بھرپور تعاون کریں گے۔

دوستوں،

گلوبل ساؤتھ کی ہم سے توقعات وابستہ ہیں۔ انہیں پورا کرنے کے لیے ہمیں ‘‘لیڈ بائی ایکزامپل’’ کے اصول پر عمل کرنا ہوگا۔ بھارت، تمام شراکت داروں کے ساتھ، کندھے سے کندھا ملا کر، مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

بہت بہت شکریہ۔

تردید: یہ وزیرِ اعظم کے بیانات کا تخمینی ترجمہ ہے۔ اصل بیانات ہندی زبان میں دیے گئے تھے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India leads globally in renewable energy; records highest-ever 31.25 GW non-fossil addition in FY 25-26: Pralhad Joshi.

Media Coverage

India leads globally in renewable energy; records highest-ever 31.25 GW non-fossil addition in FY 25-26: Pralhad Joshi.
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds Suprabhatam programme on Doordarshan for promoting Indian traditions and values
December 08, 2025

The Prime Minister has appreciated the Suprabhatam programme broadcast on Doordarshan, noting that it brings a refreshing start to the morning. He said the programme covers diverse themes ranging from yoga to various facets of the Indian way of life.

The Prime Minister highlighted that the show, rooted in Indian traditions and values, presents a unique blend of knowledge, inspiration and positivity.

The Prime Minister also drew attention to a special segment in the Suprabhatam programme- the Sanskrit Subhashitam. He said this segment helps spread a renewed awareness about India’s culture and heritage.

The Prime Minister shared today’s Subhashitam with viewers.

In a separate posts on X, the Prime Minister said;

“दूरदर्शन पर प्रसारित होने वाला सुप्रभातम् कार्यक्रम सुबह-सुबह ताजगी भरा एहसास देता है। इसमें योग से लेकर भारतीय जीवन शैली तक अलग-अलग पहलुओं पर चर्चा होती है। भारतीय परंपराओं और मूल्यों पर आधारित यह कार्यक्रम ज्ञान, प्रेरणा और सकारात्मकता का अद्भुत संगम है।

https://www.youtube.com/watch?v=vNPCnjgSBqU”

“सुप्रभातम् कार्यक्रम में एक विशेष हिस्से की ओर आपका ध्यान आकर्षित करना चाहूंगा। यह है संस्कृत सुभाषित। इसके माध्यम से भारतीय संस्कृति और विरासत को लेकर एक नई चेतना का संचार होता है। यह है आज का सुभाषित…”