عالی جناب !

محترم المقام،

میں آج، ہماری مثبت بات چیت اور آپ کی تمام قیمتی بصیرت آموز تجاویز کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

میں آج کی سربراہی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے وزیر اعظم سونیکسے سفنڈون کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

ہم نے ڈجیٹل تبدیلی کو مضبوط بنانے کے لیے جو دو مشترکہ  اعلامیہ اپنائے ہیں وہ  مستقبل میں ہماری جامع اسٹریٹجک شراکت داری اورہمارے تعاون کی بنیاد رکھے گی۔ میں اس کامیابی کے لیے سبھی  کی ستائش  کرتا ہوں۔

میں گزشتہ تین  برسوں میں آسیان میں ہندوستان کے کنٹری کوآرڈینیٹر کے طور پر اپنے مثبت کردار کے لیے سنگاپور کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ کی حمایت کا شکریہ کہ ہم نے ہندوستان-آسیان تعلقات میں بے مثال ترقی کی ہے۔ میں فلپائن کو ہمارے نئے کنٹری کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی خوش آمدید اور مبارکباد دیتا ہوں۔

مجھے یقین ہے کہ ہم دو ارب لوگوں کے روشن مستقبل اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

ایک بار پھر، میں لاؤ س پی ڈی آر کے وزیر اعظم کو آسیان کی مثالی چیئرمین شپ کے لیے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جیسے ہی ملیشیا نے اگلی کرسی سنبھالی ہے، میں 1.4 بلین ہندوستانیوں کی طرف سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

آپ اپنی چیئرمین شپ کی کامیابی کے لیے ہندوستان کی غیر متزلزل حمایت پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔

آپ کا بہت بہت شکریہ۔

ڈس کلیمر - یہ وزیر اعظم کے کلمات  کا تقریبا ًترجمہ ہے۔ اصل  بیان ہندی میں دئیے گئے ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s continuing tradition of celebrating its teachers

Media Coverage

India’s continuing tradition of celebrating its teachers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares moments from his metro journey to and from the SRCC programme
September 05, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today shared glimpses of his metro journey while traveling to and from the SRCC programme.

In a post on X, the Prime Minister shared:

"Metro moments…

On the way to the SRCC programme and back."