فرانس کے صدر ایچ ای  ایمینوئل میکرون کے سفارتی مشیر جناب ایمانوئل بون نے 5 جنوری 2023 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے ہندوستان اور فرانس کے درمیان دفاع، سیکورٹی اور ہند-بحرالکاہل سمیت اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی- 20صدارت کے لیے فرانس کی حمایت کا خیر مقدم کیا۔

جناب بون نے صدر ایمانوئل میکرون کا دوستی کا پیغام وزیر اعظم تک پہنچایا اور انہیں این ایس اے، جناب اجیت ڈوول کے ساتھ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے بارے میں آگاہ کیا، جو دن کے اوائل میں منعقد ہوا۔

 توانائی اور ثقافت سمیت باہمی دلچسپی اور تعاون کے دیگر شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم نے بالی میں صدر میکرون کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کو بڑے شوق سے یاد کیا اور صدر میکرون کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی۔ جناب بون نے کہا کہ صدر میکرون اپنے ہندوستان کے جلد دورے کے منتظر ہیں۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
APEDA Facilitates First Export Of Premium Areko Cherries And Scentrose Plums From J&K To Singapore

Media Coverage

APEDA Facilitates First Export Of Premium Areko Cherries And Scentrose Plums From J&K To Singapore
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،19 جولائی 2026
July 19, 2026

Exports Booming, Skies Opening, Energy Transforming — PM Modi’s India in Full Flight