وزیراعظم مودی بادشاہ کی طرف سے دلی مبارک باد پر ان کا شکریہ ادا کیا
دونوں رہنماؤں نے مثالی ہندوستان- بھوٹان تعلقات کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا

 بھوٹان کے بادشاہ، عزت مآب  جگمے کھیسر نامگیال وانگچک نے  18ویں لوک سبھا کے انتخابات میں این ڈی اے کی فتح پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کو مبارک باد دینے کے لیے آج انہیں فون کیا ۔ بادشاہ نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کے لوگوں کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے دلی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نےعزت مآاب  بادشاہ کی طرف سے دلی مبارک باد  کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ بھوٹان اور ہندوستان کے درمیان دوستی کے مثالی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے بھوٹان کی شاہی حکومت کے ساتھ کام کرنے اور منفرد دو طرفہ شراکت داری کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستان -بھوٹان شراکت داری تمام سطحوں پر انتہائی اعتماد، خیر سگالی اور باہمی افہام و تفہیم کی خصوصیت رکھتی ہے اور اسےلوگوں کے درمیان گہرے روابط اور قریبی اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری سے تقویت ملتی ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
MSME exports touch Rs 9.52 lakh crore in April–September FY26: Govt tells Parliament

Media Coverage

MSME exports touch Rs 9.52 lakh crore in April–September FY26: Govt tells Parliament
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 دسمبر 2025
December 21, 2025

Assam Rising, Bharat Shining: PM Modi’s Vision Unlocks North East’s Golden Era