نیپال کی راسٹریہ سواتنتر پارٹی کے چیئرمین جناب رابی لامیچھانے نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مشترکہ اور خوشحال مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی جناب  لامیچھانے کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کی خواہش میں مکمل شریک ہیں۔

جناب مودی نے کہا کہ پڑوس پہلے پالیسی کے تحت نیپال ایک ترجیحی شراکت دار ہے۔ وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ ہندوستان دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور کثیر جہتی تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ تعاون کا منتظر ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘نیپال کی راسٹریہ سواتنتر پارٹی کے چیئرمین جناب رابی لامیچھانے سے مل کر خوشی ہوئی ہے۔ میں ان کی مشترکہ اور خوشحال مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا خیرمقدم کرتا ہوں اور ان کی اس خواہش میں مکمل طور پرشریک ہوں۔

ہماری پڑوس پہلے  پالیسی کے تحت نیپال ایک ترجیحی پارٹنر ہے اور ہم اپنے دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور کثیر جہتی تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔’’

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
How ODOP is helping Pratapgarh turn its amla into a bigger business

Media Coverage

How ODOP is helping Pratapgarh turn its amla into a bigger business
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 1 اگست 2026
September 01, 2026

#ModiHaiTohMumkinHai: Economy, Diplomacy and Atmanirbhar Milestones in One Social-Media Sweep