وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج 15 ویں مالیاتی کمیشن سائیکل (ایف سی سی) (2021-22 سے 2025-26) کے دوران جاری مرکزی شعبے کی اسکیم ’’پردھان منتری کسان سمپداا یوجنا‘‘ (پی ایم کے ایس وائی) کے لیے 1920 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات سمیت کل 6520 کروڑ روپے کے اخراجات کو منظوری دے دی ہے۔

پندرہویں مالیاتی کمیشن سائیکل کے دوران، دی گئی منظوری میں شامل ہیں (i)  بجٹ کے اعلان کے مطابق پردھان منتری کسان سمپداا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کی جزوی اسکیم- انٹیگریٹڈ کولڈ چین اینڈ ویلیو ایڈیشن انفراسٹرکچر  (آئی سی سی وی اے آئی) کے تحت 50 ملٹی پروڈکٹ فوڈ اریڈی ایشن یونٹس اور جزوی اسکیم-فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی ایشیورنس انفراسٹرکچر (ایف ایس کیو اے آئی) کے تحت این اے بی ایل کی منظوری کے ساتھ 100 فوڈ ٹیسٹنگ لیبز (ایف ٹی ایلس) کے قیام کے لیے 1000 کروڑ روپے اور(ii) پی ایم کے ایس وائی کی مختلف جزوی اسکیموں کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کے لیے 920 کروڑ روپے۔

پندرہویں مالیاتی کمیشن سائیکل کے دوران، آئی سی سی وی اے آئی اور ایف ایس کیو اے آئی دونوں پی ایم کے ایس وائی کی مانگ پر مبنی جزوی اسکیمیں ہیں ۔ ملک بھر کے اہل اداروں سے تجاویز طلب کرنے کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹس (ای او آئی) جاری کیا جائے گا۔ ای او آئی کے لیے موصول ہونے والی تجاویز کو موجودہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق اہلیت کے معیار کے مطابق مناسب جانچ پڑتال کے بعد منظوری جائے گی۔

مجوزہ 50 ملٹی پروڈکٹ فوڈ ریڈی ایشن یونٹس کے نفاذ سے ان یونٹس کے تحت تابکاری کے عمل سے گزاری گئی غذائی مصنوعات کی قسم کی بنیاد پر سالانہ 20 سے 30 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) تک کی کل تحفظ کی صلاحیت پیدا ہونے کی امید ہے۔ نجی شعبے کے تحت این اے بی ایل سے منظور شدہ 100 فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے قیام سے کھانے کے نمونوں کی جانچ کے لیے جدید بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہوگی، جس سے غذائی تحفظ کے معیارات کی تعمیل اور محفوظ غذاؤں کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi Leads International Yoga Day Event In Kolkata, Says It Has Become 'World's Biggest Festival'

Media Coverage

PM Modi Leads International Yoga Day Event In Kolkata, Says It Has Become 'World's Biggest Festival'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses grief over loss of lives in mishap in Tiruvallur district of Tamil Nadu
June 21, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has expressed deep grief over the loss of lives due to a mishap in Tiruvallur district of Tamil Nadu.

The Prime Minister conveyed his condolences to those who have lost their loved ones.

Shri Modi also prayed for the speedy recovery of the injured.

The Prime Minister’s Office posted on X;

“Deeply pained to hear about the loss of lives due to a mishap in Tiruvallur district of Tamil Nadu. My condolences to those who have lost their loved ones. Praying for the speedy recovery of the injured: PM @narendramodi”