یہ اقدامات سفری سہولت کو بہتر بنائیں گے، رسد کی لاگت کو کم کریں گے، تیل کی درآمدات میں کمی لائیں گے اور کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو کم کرنے میں اپنا تعاون دیں گے، پائیدار اور موثر ریل آپریشنزکو تقویت دیں گے

 لائنوں کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی نے آج مسافروں اور سامان دونوں کی تیزی سے نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیےبھارتی ریلوے میں دوملٹی ٹریکنگ پروجیکٹوں کو منظوری دی ۔

ان منصوبوں میں شامل ہیں:

1. رتلام- ناگڑا تیسری اور چوتھی لائن

2. وردھا- بلہارشاہ چوتھی لائن

پروجیکٹوں کی کل تخمینہ لاگت 3,399 کروڑ روپے (تقریباً) ہے اور یہ 30-2029تک مکمل ہوں گے۔

یہ پروجیکٹ ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کے لیے پی ایم-گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کا نتیجہ ہیں جو مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے ممکن ہوا ہے اور لوگوں، سامان اور خدمات کی نقل و حرکت کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کی سہولت فراہم کرے گا۔

مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں کے چار اضلاع کا احاطہ کرنے والے دو منصوبے، بھارتی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 176 کلومیٹر کا اضافہ کریں گے۔

مجوزہ ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ کنیکٹیویٹی کو تقریباً 784 گاؤں تک بڑھا دے گا، جن کی آبادی تقریباً 19.74 لاکھ ہے۔

یہ کوئلہ، سیمنٹ، کلنکر، جپسم، فلائی ایش، کنٹینرز، زرعی اجناس اور پیٹرولیم مصنوعات وغیرہ کی نقل و حمل کے لیے ضروری راستے ہیں۔ صلاحیت میں اضافے  والے کے کاموں کے نتیجے میں 18.40 ایم ٹی پی اے (ملین ٹن سالانہ) کی اضافی مال برداری ہوگی۔ ریلوے کے ماحول دوست اور توانائی کے موثر ذرائع آمدورفت کی وجہ سے، آب و ہوا سے متعلق اہداف کو حاصل کرنے اور ملک کی لاجسٹکس(رسد) لاگت کو کم کرنے، تیل کی درآمد (20 کروڑ لیٹر) اور کم کاربن ڈائی آکسائڈ اخراج (99 کروڑ کلوگرام) میں مدد ملے گی جو کہ 4 کروڑ درخت لگانے کے برابر ہے۔

یہ پروجیکٹ تعمیر کے دوران تقریباً 74 لاکھ انسانی دنوں کے برابر براہ راست روزگار  کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔

یہ اقدامات سفری سہولت کو بہتر بنائیں گے، لاجسٹک لاگت کو کم کریں گے، تیل کی درآمدات میں کمی لائیں گے اور کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو کم کرنے میں اپنا تعاون دیں گے، پائیدار اور موثر ریل آپریشنز کو سپورٹ کریں گے۔ یہ منصوبے کنٹینرز، کوئلہ، سیمنٹ، زرعی اجناس اور دیگر سامان کی نقل و حمل کے لیے اہم راستوں کے ساتھ لائن کی صلاحیت کو بڑھا کر لاجسٹک کارکردگی میں بھی اضافہ کریں گے۔ ان بہتریوں سے سپلائی چین کے بہتر بننے کی توقع ہے، اس طرح تیز رفتار اقتصادی ترقی میں سہولت ہوگی۔

لائن کی بڑھتی ہوئی صلاحیت نقل و حرکت میں نمایاں طور پر اضافہ کرے گی، جس کے نتیجے میں بھارتی ریلوے کے لیے آپریشنل کارکردگی اور خدمات کی بھروسے مندی میں بہتری آئے گی۔ یہ ملٹی ٹریکنگ تجاویزنقل و حرکت کو ہموار کرنے اور بھیڑ کو کم کرنے میں معاون ہوںگی۔ یہ پروجیکٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے نئے بھارت کے وژن کے مطابق ہیں، جو علاقے کے لوگوں کو اس علاقے میں جامع ترقی کے ذریعہ آتم نربھر بنائے گا جس سے ان کے روزگار/خود  کےروزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Decoding Modi's Triumphant Three-Nation Tour Beyond MoUs

Media Coverage

Decoding Modi's Triumphant Three-Nation Tour Beyond MoUs
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi shares Sanskrit Subhashitam emphasising the importance of Farmers
December 23, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, shared a Sanskrit Subhashitam-

“सुवर्ण-रौप्य-माणिक्य-वसनैरपि पूरिताः।

तथापि प्रार्थयन्त्येव कृषकान् भक्ततृष्णया।।”

The Subhashitam conveys that even when possessing gold, silver, rubies, and fine clothes, people still have to depend on farmers for food.

The Prime Minister wrote on X;

“सुवर्ण-रौप्य-माणिक्य-वसनैरपि पूरिताः।

तथापि प्रार्थयन्त्येव कृषकान् भक्ततृष्णया।।"