وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج کسانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور ان کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے 13,966 کروڑ روپے کی کل سات اسکیموں کو منظوری دی۔

1. ڈیجیٹل ایگریکلچر مشن: ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کے ڈھانچے کی بنیاد پر، ڈیجیٹل ایگریکلچر مشن کسانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا۔ اس مشن  کے لیے کل 2,817 کروڑ روپے کے اخراجات کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ دو بنیادی ستونوں پر مشتمل ہے۔

1. ایگری اسٹیک

  1. کسانوں کی رجسٹری
  2. گاؤں کی زمین کے نقشوں کی رجسٹری
  3. بوئی گئی فصل کی رجسٹری

2. کرشی ڈیسزن سپورٹ سسٹم

  1. جغرافیائی ڈیٹا
  2. خشک سالی/سیلاب کی نگرانی
  3. موسم/سیٹلائٹ ڈیٹا
  4. زیرزمین پانی/پانی کی دستیابی کا ڈیٹا
  5. فصل کی پیداوار اور انشورنس کے لیے ماڈلنگ

 مشن کےالتزامات  میں شامل ہیں

  • مٹی کا پروفائل
  • ڈیجیٹل فصل تخمینہ
  • ڈیجیٹل پیداوار ماڈلنگ
  • فصل قرض کے لیے رابطہ
  • اے آئی  اور بگ ڈیٹا جیسی جدید ٹیکنالوجیز
  • خریداروں کے ساتھ جڑاؤ
  • موبائل فون پر نئی معلومات کی دستیابی

2. خوراک اور غذائی تحفظ کے لیے فصل سائنس: 3,979 کروڑ روپے کے کل اخراجات کے ساتھ یہ اقدام کسانوں کو موسمیاتی اتار چڑھاؤ کے لیے تیار کرے گا اور 2047 تک غذائی تحفظ فراہم کرے گا۔ اس کے درج ذیل ستون ہیں:

  1. تحقیق اور تعلیم
  2. پودوں کے جینیاتی وسائل کا بندوبست
  3. خوراک اور چارے والی فصل کی جینیاتی بہتری
  4. دالوں اور تلہنی فصل کی بہتری
  5. تجارتی فصلوں کی بہتری
  6. کیڑوں، جرثوموں، پولینیٹرز وغیرہ پر تحقیق

3. زرعی تعلیم، نظم و نسق اور سماجی علوم کو مضبوط بنانا: 2,291 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ یہ اقدام زراعت کے طلباء اور محققین کو موجودہ چیلنجوں کے لیے تیار کرے گا اور یہ درج ذیل پر مشتمل ہے۔

  1. انڈین کونسل آف ایگری ریسرچ کے تحت
  2. زرعی تحقیق اور تعلیم کو جدید بنانا
  3. نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق
  4. جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال … ڈیجیٹل ڈی پی آئی، اے آئی،بگ ڈیٹا، ریموٹ وغیرہ
  5. قدرتی کاشتکاری اور آب و ہوا کے تعلق سے ہونے والے اتار چڑھاؤ کو شامل کرنا

4. مویشیوں کی پائیدارصحت اور پیداوار: 1,702 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ، اس فیصلے کا مقصد مویشیوں اور ڈیری سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ مندرجہ ذیل پر مشتمل ہے۔

  1. جانوروں کی صحت کا بندوبست اور ویٹرنری تعلیم
  2. دودھ کی پیداوار اور ٹیکنالوجی کی ترقی
  3. جانوروں کے جینیاتی وسائل کا بندوبست، پیداوار اور بہتری
  4. جانوروں کی غذائیت اورجُگالی کرنے والے چھوٹے جانورں سے ہونے والی پیداوار اور ترقی

5. باغبانی کی پائیدار ترقی: 860 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ اس اقدام کا مقصد باغبانی والے پودوں سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ مندرجہ ذیل پر مشتمل ہے۔

  1. ٹروپیکل (منطقہ حارہ )، سب –ٹروپیکل  اور ٹمپریٹ (معتدل ) باغبانی فصلیں
  2. جڑ، ٹبر(آلو، پیاز وغیرہ جیسی فصلیں)، بلبس(گانٹھ دار) اورایرِڈ( خشک) فصلیں
  3. سبزیاں، پھولوں کی کاشت اور مشروم کی فصلیں
  4. شجر کاری ، مصالحے، دواؤں کی تیاری میں کام آنے والے اور خوشبودار پودے

6. 1,202 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ کرشی وگیان کیندر کو مضبوط بنانا

7. 1,115 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ  قدرتی وسائل کابندوبست

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
‘High Fives, Smiles And More’: PM Modi Celebrates Raksha Bandhan, Shares Glimpses From Festivities

Media Coverage

‘High Fives, Smiles And More’: PM Modi Celebrates Raksha Bandhan, Shares Glimpses From Festivities
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends greetings on National Sports Day
August 29, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has extended his greetings to all sports lovers on National Sports Day. Shri Modi said that the dedication, passion and determination of sportspersons make the entire nation proud.

The Prime Minister also paid homage to the legendary Major Dhyan Chand Ji, whose brilliance and contribution to Indian hockey continue to inspire generations.

Shri Modi posted on X:

“To every sports lover…your dedication, passion and determination make everyone proud.

We also pay homage to the legendary Major Dhyan Chand Ji, whose brilliance inspires generations.

#NationalSportsDay”