سیمی کنڈکٹر مشن: پیہم رواں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آج انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کے تحت مزید ایک سیمی کنڈکٹر یونٹ کے قیام کو منظوری دی گئی۔

پہلے سے ہی پانچ سیمی کنڈکٹر یونٹس تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں۔ اس چھٹے یونٹ کے ساتھ ، ہندوستان اسٹریٹجک طور پر اہم سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کو ترقی دینے کے اپنے سفر میں پیہم رواں دواں ہے ۔

آج منظور شدہ یونٹ کی تعمیر ایچ سی ایل اور فاکسکون کا مشترکہ منصوبہ ہے ۔ ایچ سی ایل کی ہارڈ ویئر تیار کرنے اور تیار ترقی دینے کی ایک طویل تاریخ ہے ۔ فاکسکون الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں عالمی سطح کی بڑی کمپنی ہے ۔ وہ دونوں ساتھ مل کر جیور ہوائی اڈے کے قریب جمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی یا وائی ای آئی ڈی اے میں سیمی کنڈکٹر پلانٹ کی تعمیر کریں گی۔

اس  پلانٹ میں موبائل فون ، لیپ ٹاپ ، آٹوموبائل ، پی سی اور ڈسپلے والے بے شمار دیگر آلات کے لیے ڈسپلے ڈرائیور چپس تیار کی جائیں گی۔

پلانٹ کو ہر ماہ 20,000 ویفرز کی مینوفیکچرنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ ڈیزائن آؤٹ پٹ کی صلاحیت ماہانہ 36 ملین یونٹ ہے ۔

سیمی کنڈکٹر کی صنعت اب پورے ملک میں قائم ہورہی ہے ۔ ملک بھر کی متعددریاستوں میں ڈیزائن کی عالمی معیار کی سہولیات قائم ہوئی ہیں ۔ ریاستی حکومتیں ڈیزائن فرموں کو بھرپور طریقے سے حمایت دے رہی ہیں ۔

270 تعلیمی اداروں اور 70 اسٹارٹ اپس کے طلبہ اور کاروباری افراد نئی مصنوعات تیار کرنے کے لیے عالمی معیار کی جدید ترین ڈیزائن ٹیکنالوجیز پر کام کر رہے ہیں ۔ ان تعلیمی اداروں کے ماہرین اورطلبہ کے ذریعے تیار کردہ 20 مصنوعات کو ایس سی ایل موہالی کے ذریعےشروع کیا گیاہے ۔

آج منظور شدہ نئی سیمی کنڈکٹر یونٹ میں3,700 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔

سیمی کنڈکٹر کی تعمیر کے سفر میں ملک کے قدم آگے بڑھانے کے ساتھ ، ماحولیاتی نظام کے شراکت داروں نے بھی ہندوستان میں اپنی سہولیات قائم کی ہیں۔ اپلائیڈ میٹریلز اور لام ریسرچ دو سب سے بڑے آلات بنانے والےادارے ہیں۔ اب ہندوستان میں دونوں کی موجودگی ہے۔ میرک، لنڈے ، ایئر لیکویڈ ، آئنوکس  اور بہت سے دوسرے گیس اور کیمیائی سپلائرز ہماری سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی ترقی میں شامل ہونےکے لیے تیاری کر رہے ہیں ۔

ہندوستان کے اندر لیپ ٹاپ، موبائل فون، سرور، طبی آلات، پاور الیکٹرانکس، دفاعی آلات اور کنزیومر الیکٹرانکس کی مینوفیکچرنگ میں تیزی سے ترقی کے ساتھ سیمی کنڈکٹر کی مانگ میں اضافے کے تناظر میں، اس نئی یونٹ  سےوزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے آتم نربھر بھارت کے وژن کی تائید میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
FY26 auto sales surge 13.3% to all-time high, GST 2.0 fuels demand

Media Coverage

FY26 auto sales surge 13.3% to all-time high, GST 2.0 fuels demand
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister reaffirms commitment to building a healthier society on World Health Day
April 07, 2026
PM shares a Sanskrit Subhashitam highlighting the benefits of physical exercis

Prime Minister Shri Narendra Modi today expressed his deep gratitude to all individuals who dedicate themselves tirelessly to the service of others and work towards a healthier planet on the occasion of World Health Day.

Reaffirming the national commitment to building a healthier society, Shri Modi urged for continued collective efforts to strengthen healthcare systems and prioritize the well-being of every individual.

The Prime Minister also extended his best wishes for the good health of all citizens, encouraging everyone to make every possible effort to maintain their personal fitness. In this context, the Prime Minister shared a Sanskrit Subhashitam highlighting benefits of physical exercise

The Prime Minister wrote on X:

"On World Health Day, we express our gratitude to all those who dedicate themselves tirelessly to the service of others and work towards a healthier planet. We also reaffirm our commitment to building a healthier society. Let us all keep working together to strengthen healthcare systems and prioritise well-being of every individual.”

“विश्व स्वास्थ्य दिवस पर मैं सभी देशवासियों के उत्तम स्वास्थ्य की कामना करता हूं। मेरा आग्रह है कि खुद को स्वस्थ रखने के लिए हरसंभव प्रयास जरूर करें।

लाघवं कर्मसामर्थ्यं दीप्तोऽग्निर्मेदसः क्षयः।
विभक्तघनगात्रत्वं व्यायामादुपजायते॥"

Exercise increases the capacity to work, kindles the digestive fire, reduces obesity and the parts of the body begin to become strong and well-proportioned.