وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کی  صدارت میں مرکزی کابینہ نے ربیع  سیزن  2024 (یکم  اکتوبر 2024 سے 31 مارچ 2025 تک) کے لئے فاسفیٹک اور پوٹاسک (پی اینڈ کے) کھادوں پر غذائیت پر مبنی سبسڈی ( این  بی ایس) کی شرحیں  طے کرنے کی کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت کی تجویز کو منظور ی دے دی ہے۔

ربیع سیزن 2024 کے لیے تقریباً 24,475.53 کروڑ روپے کے عارضی بجٹ کی ضرورت ہوگی۔

فوائد:

  •  کسانوں کو رعایتی، سستی اورمناسب قیمتوں  پر کھاد کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
  • کھاد کی بین الاقوامی قیمتوں اور ان پٹ  کے حالیہ رجحانات کے پیش نظر پی اینڈ کے کھادوں پر سبسڈی کو معقول بنانا۔

نفاذ کی حکمت عملی اور اہداف:

ربیع  سیزن 2024 (یکم اکتوبر  2024  سے 31  مارچ 2025 تک)  کے لئے پی اینڈ کے کھادوں پر سبسڈی منظور شدہ شرحوں کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی، جس سے  کسانوں کو مناسب قیمتوں پر ان کھادوں کی ہموار دستیابی کو یقینی بنا یا جاسکے گا۔

پس منظر:

حکومت کھاد کے مینوفیکچررز/ درآمد کنندگان کے ذریعے رعایتی قیمتوں پر کسانوں کو  پی اینڈ کے کھاد کی  28 گریڈ فراہم کر رہی ہے۔  پی کے کھادوں  پر  سبسڈی این بی ایس  اسکیم کے زیر انتظام ہو گی، جو کہ  یکم  اپریل 2010  سے  نافذ العمل ہے۔ حکومت اپنی کسان دوست پہل  کے تحت کسانوں کو مناسب  قیمتوں پر  پی اینڈ کے کھادوں  کو دستیابی  کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ کھاد کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ رجحانات  اور ان پٹ یعنی یوریا، ڈی اے پی، ایم او پی اور سلفر کے پیش نظر  حکومت  نے  ربیع  سیزن 2024، جو کہ یکم اکتوبر 2024  سے 31 مارچ  2025 تک مؤثر  ہوگا،فاسفیٹک اور  پوٹاسک(پی اینڈ کے) کھادوں پر این بی ایس کی شرحوں  کو منظوری دینے کا فیصلہ کیا۔ کمپنیاں منظور شدہ اور مطلع شدہ نرخوں کے مطابق کھاد کی کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی ، تاکہ کسانوں کو مناسب قیمتوں پر  کھادوں  کو  دستیاب  کرایا جاسکے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Strengthening India’s path to power leadership: How India is energising a new growth story - By Shri Manohar Lal, Union Minister of Power

Media Coverage

Strengthening India’s path to power leadership: How India is energising a new growth story - By Shri Manohar Lal, Union Minister of Power
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،18 مارچ 2026
March 18, 2026

Savings Soar, Inflation Falls, Industry Explodes: PM Modi’s Silent Revolution Towards Viksit Bharat