اسکیم کی مجموعی لاگت 70125 کروڑ روپئے ہوگی
25000 غیرمربوط بستیوں کے درمیان رابطہ کاری اور نئی کنکٹیوٹی سڑکوں پر پلوں کی تعمیر / جدید کاری

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج ، مالی سال 2024-25 سے 2028-29 کے دوران  پردھامنتری سڑک یوجنا – IV (پی ایم جی ایس وائی - IV) کے نفاذ کے لیے دیہی ترقیات کے محکمے کی تجویز کو منظوری دے دی۔

25000 غیر مربوط بستیوں کو نئی کنکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے 62500 کلومیٹر طویل سڑکی تعمیر  اور نئی کنکٹیویٹی سڑکوں پر پلوں کی تعمیر/جدیدکاری  کے لیے مالی تعاون فراہم کرایا جائے گا۔ اس اسکیم کی لاگت70125 کروڑ روپئے ہوگی۔

اسکیم کی تفصیلات:

کابینہ کے ذریعہ دی گئی منظوری کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

  1. پردھان منتری گرام سڑک یوجنا – IV مالی سال 2024-25 سے 2028-29 تک کی مدت کے لیے شروع کی گئی ہے۔ اس اسکیم کی مجموعی لاگت 70125 کروڑ روپئے (اس میں مرکز کا حصہ 49087 کروڑ روپئے اور ریاست کا حصہ 21037.50 کروڑ روپئے کے بقدر ہے)۔
  2. اس اسکیم کے تحت، 2011 کی مردم شماری کے مطابق،  میدانی علاقوں میں 500 سے زائد آبادی ، شمال مشرق اور پہاڑی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 250 سے زائد آبادی، خصوصی زمرے والے علاقوں (قبائلی درج فہرست V، توقعاتی اضلاع/ بلاکس/ ریگستان علاقوں)، اور بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثر اضلاع میں 100 سے زائد آبادی والی 25000 غیر مربوط بستیوں  پر احاطہ کیا جائے گا۔
  3. اس اسکیم کے تحت غیر مربوط شدہ بستیوں کو 62500 کلو میٹر طویل بارہ ماسی سڑکیں فراہم کی جائیں گی۔ بارہ ماسی سڑک کے ساتھ مطلوبہ پلوں کی تعمیر بھی شروع کی جائے گی۔

فوائد:

  • 25000 غیر مربوط شدہ بستیوں کو بارہ ماسی سڑک کنکٹیویٹی فراہم کی جائے گی۔
  • بارہ ماسی سڑکیں دور دراز واقع دیہی علاقوں کی مطلوبہ سماجی اقتصادی ترقی اور تغیر کے لیے محور کا کردار ادا کریں گی۔ بستیوں کو مربوط ہونے کے ساتھ ساتھ قرب و جوار کے سرکاری تعلیمی ادارے، صحت، منڈی، نمو کے مراکز بھی  بارہ ماسی چلنے والی سڑکوں سے مربوط ہوں گے اور اس سے مقامی افراد کو فائدہ حاصل ہوگا۔
  • پی ایم جی ایس وائی – IV  سڑک تعمیرات کے کاموں میں بین الاقوامی معیارات اور بہترین طور طریقوں پر عمل کرے گی ، جن میں کولڈ مکس تکنالوجی اور ویسٹ پلاسٹک، پینل سیمنٹ کنکریٹ، سیل فلڈ کنکریٹ، فل ڈیپتھ ری کلیمیشن، تعمیراتی فضلے  اور فلائی ایش، اسٹیل سلیگ، وغیرہ جیسے دیگر فضلوں کا استعمال  شامل ہے۔
  • پی ایم جی ایس وائی – IV سڑک تعمیراتی منصوبہ پی ایم گتی شکتی پورٹل کے تحت انجام دیا جائے گا۔ پی ایم گتی شکتی پورٹل پر پلاننگ ٹول ڈی پی آر کی تیاری میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،3 دسمبر 2024
December 03, 2024

A Movement Towards Accessibility: The Legacy of Sugamya Bharat Under Leadership PM Modi

Transforming India: Appreciation for Decade of Progress in Agriculture, Environment, and Infrastructure