وزیراعظم جناب نریندر مودی کی  صدارت  میں مرکزی  کابینہ نے کھادوں  کے محکمے کی جانب سے ڈی- امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) پر این بی ایس سبسڈی کے علاوہ یک وقتی  خصوصی پیکیج کی توسیع کی تجویز کو منظوری دی  ہے، جس کی قیمت یکم جنوری 2025 سے اگلے احکامات تک فی میٹرک ٹن 3,500 روپے ہوگی تاکہ کسانوں کےلئے سستی  قیمتوں پر ڈی اے پی کی پائیدار دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے لیے تخمینہ شدہ بجٹ تقریباً 3,850 کروڑ روپے تک درکار  ہو گی۔

پس منظر

کھادوں کے مینوفیکچررز/درآمد کنندگان کے ذریعے کسانوں کو رعایتی قیمتوں پر پی اینڈ کے کھاد کی 28 قسمیں دستیاب کرائی جاتی ہیں۔پی اینڈ کے کھادوں پر سبسڈی این بی ایس اسکیم کے تحت یکم اپریل 2010 سے جاری ہے۔ کسانوں کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح کو جاری رکھتے ہوئے، حکومت ہند نے  ڈی -امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) کھاد کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کرتے ہوئے کسانوں کو بڑے پیمانے پر راحت فراہم کی ہے۔ جغرافیائی اور  سیاسی رکاوٹوں نیز  عالمی منڈی  میں اتار چڑھاؤ کے باوجود، حکومت نے خریف اور ربیع 2024-25 کے لیے کسانوں کو سستی قیمتوں پر ڈی اے پی کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے کسان دوست نقطہ نظر کے  اپنے عزم کو برقرار رکھا ہے۔ جولائی، 2024 میں کابینہ نے  یکم اپریل2024 سے 31 دسمبر 2024 تک این بی ایس سبسڈی کے 3500 روپے فی  میٹرک ٹن سے آگے ڈی اے پی ​​پر یک وقتی خصوصی پیکیج کی منظوری دی تھی جس کی تخمینہ لاگت 2,625 کروڑ روپے تھی۔ کابینہ نے آج (یکم جنوری 2025) کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں ڈی اے پی پر خصوصی پیکج  کی میعاد کو بڑھانے کی منظوری دی ہے  جس میں تقریباً 3850 کروڑ  روپے  کا مالی خرچ آئے گا۔اس کے ساتھ اپریل 2024 سے ڈی اے پی کے لیے منظور شدہ خصوصی پیکج کی کل رقم 6,475 کروڑ  روپے سے زیادہ ہو جائے گی تاکہ کسانوں کے لئے سستی قیمتوں پر ڈی اے پی کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔

فوائد: کسانوں کے لئے  رعایتی ، سستی اور مناسب قیمتوں پر ڈی اے پی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

عملدرآمد کی حکمت عملی اور اہداف:خصوصی پیکیج کے تحت ڈی اے پی کی قیمت 3,500 روپے فی میٹرک ٹن یکم  جنوری 2025 سے اگلے  احکامات تک منظور شدہ این بی ایس کے علاوہ فراہم کی جائے گی تاکہ کسانوں کو کفایتی قیمتوں پر ڈی اے پی کھاد کی بلا رکاوٹ دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves

Media Coverage

Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیرِ اعظم 27 اگست کو کھیلو انڈیا مکالمے میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے
August 26, 2026
کھیلو انڈیا مکالمہ: کھیل، نوجوانوں کی قیادت، شہری ذمہ داری، رضاکارانہ خدمت، جسمانی تندرستی اور قوم کی تعمیر کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا
کھیلو انڈیا مکالمے کے تحت یوا سموا د پانچ اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا: کھیل، اولمپکس میں کامیابی کی امنگیں، نوجوانوں کی قیادت، ترقی یافتہ بھارت اور منشیات سے پاک نوجوان

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 27 اگست کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کھیلو انڈیا مکالمے سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بھارت کے کھیلوں کے سفر سے وابستہ ہونے، اپنی امنگوں کا اظہار کرنے اور نوجوانوں کی قیادت میں ایک مضبوط ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے اپنی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

میرا یوا بھارت (ایم وائی بھارت) کی جانب سے قومی یومِ کھیل 2026 کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہونے والا یہ پروگرام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ہر ضلع کے دو کالجوں میں نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام وزیرِ اعظم کے اس تصور کے مطابق منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ایک صحت مند، نظم و ضبط کا پابند اور کھیلوں سے وابستہ ملک کی تعمیر کرنا ہے، جبکہ قومی ترقی کے ایجنڈے کے مرکز میں نوجوانوں کی امنگوں کو جگہ دینا ہے۔

ملک گیر کھیلو انڈیا مکالمہ کھیل، نوجوانوں کی قیادت، شہری ذمہ داری، رضاکارانہ خدمت، جسمانی تندرستی اور قوم کی تعمیر کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا۔ یہ نوجوانوں کو ملک کے کھیلوں سے متعلق عزائم کے ساتھ براہِ راست جڑنے کا موقع فراہم کرے گا، جبکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان کی تجاویز اور نقطۂ نظر بھارت کے نوجوانوں اور کھیلوں کے نظام سے متعلق جاری گفتگو کا حصہ بنیں۔

قومی پروگرام کے بعد مقامی سطح پر ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں نوجوان شرکاء، میرا یوا بھارت کے رضاکار، مقامی کھلاڑی اور عوامی نمائندے حصہ لیں گے۔ اس پہل کی ایک اہم خصوصیت کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں اور بھارت کے سرکردہ کھلاڑیوں اور تمغہ جیتنے والوں کے درمیان براہِ راست تبادلۂ خیال ہوگا۔ پروگرام کا ایک مرکزی حصہ یوا سمواد ہوگا، جس میں نوجوان شرکاء کو اپنے خیالات، نقطۂ نظر اور امنگوں کا اظہار کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ یہ مکالمہ پانچ موضوعات کے گرد ترتیب دیا جائے گا:

بہتر سہولیات، کوچنگ، کھیلوں کی سائنس اور سب کی شمولیت کے ذریعے بھارت کے کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانا؛
سائنسی بنیادوں پر صلاحیتوں کی شناخت، شفاف انتخاب اور کھلاڑیوں کی طویل مدتی ترقی کے ذریعے 2036 کے اولمپکس کے لیے صلاحیتوں کو پروان چڑھانا؛
حکمرانی کے پلیٹ فارموں اور میرا یوا بھارت کی قیادت میں رضاکارانہ خدمات کے ذریعے نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنا؛
شہری شعور، مستقبل کے لیے درکار مہارتوں اور منظم رضاکارانہ خدمات کو فروغ دے کر نوجوانوں کو ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے بااختیار بنانا؛
کھیلوں اور ہم عمر افراد کے باہمی رابطوں کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جدوجہد کے لیے منشیات سے پاک نوجوان تحریک کو فروغ دینا، جسے وزیرِ اعظم کی جانب سے 2 اگست 2026 کو شروع کی گئی ملک گیر 100 ہفتوں کی مہم کے تحت ہر ہفتے کی جن بھاگیداری سرگرمیوں کے ذریعے مزید تقویت دی جائے گی۔