وزیر اعظم جناب  نریندر مودی کی قیادت میں اقتصادی امور سے متعلق   کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے  گووند گھاٹ سے  ہیم کنڈ صاحب تک جی 12.4 کلو میٹر کے روپ ویز  کی تعمیر کےپروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ یہ پروجیکٹ 2730.13 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ ڈیزائن، تعمیر، مالیات استعمال کرنے اور منتقل کرنے (ڈی بی ایف او ٹی) کرنے کے ساتھ مکمل کیاجائے گا۔

فی الحال ہیم کنڈ صاحب جی کاسفر چیلنج بھرا ہے جہاں گووند گھاٹ سے  اوپر کے علاقوں میں 21 کلو میٹر کی کھڑی چڑھائی ہے۔ یہ سفر پیدل یا خچروں پر بیٹھ کر مکمل کیاجاتاہے۔مجوزہ روپ وے کو ہیم کنڈ صاحب جی اور پھولوں کی وادی کی سیر کرنے والے سیاحوں مد نظر رکھ کر بنایا جارہاہے تاکہ گووند گھاٹ اور ہیم کنڈ صاحب جی کی صف آخر میں کھڑے عقیدت مند کو بھی فائدہ پہنچ سکے۔

پبلک – پرائیویٹ پاٹنر شپ سے تیار کیا  جانے والا یہ منصوبہ گووند گھاٹ سے  گھنگھڑیا (10.55کلو میٹر) تک  منوکیبل ڈی اٹیچبل گونڈولہ پر مبنی ہے۔ اس کے علاوہ گھنگھڑیا کو ہیم کنڈ صاحب جی تک (1.85 کلو میٹر) جدید ترین ٹرائی کیبل گونڈولہ (3 ایس) سے جوڑاجائے گا۔ اس روپ وے کی 1100 مسافر فی گھنٹہ فی سمت (پی پی ایچ پی ڈی ) کو لے جانے اور یومیہ11000مسافروں کو لے جانے کی گنجائش ہوگی ۔

روپ وے پروجیکٹ کی تعمیر اور آپریشن کے دوران ملازمت کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوں گے اور ساتھ اس سے جڑی سیاحت کی صنعت جیسے ضیافت، سفر،غذا اور مشروبات (ایف این بی) اور سیاحت کو سال بھر فائدہ پہنچے گا۔

روپ وے پروجیکٹ کی ترقی،  خطے میں متوازن سماجی-معاشی ترقی کو بڑھاوا دے گی اورصف آخر میں کھڑے عقیدت مندوں کے لیے خطہ میں معاشی ترقی کو فروغ دے گی۔

ہیم کنڈ صاحب جی، اتراکھنڈ کے ریاست چمولی ضلع میں 15000 فٹ کی بلندی پر واقع جلیل القدر aمذہبی مقام ہے۔اس مقدس مقام پر قائم کیا گیا گرودووارہ سال کے5 مہینوں، مئی سے ستمبر تک کھلارہتاہے جہاں  سالانہ ڈیڑھ سے 2لاکھ عقیدت مند آتے ہیں۔ ہیم کنڈ صاحب جی تک چڑھائی کو ،  قدیم گڑوال  ہمالیہ میں یونسکو کی جانب سے عالمی  ثقافتی ورثہ قرار دیے گئے پھولوں کی وادی کاداخلی دروازہ قرار دیا جاتا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Agriculture Minister renews push for DBT of fertiliser subsidy to farmers

Media Coverage

Agriculture Minister renews push for DBT of fertiliser subsidy to farmers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Condoles the Passing of Thiru R. Nallakannu
February 25, 2026

The Prime Minister has expressed his condolences over the passing of Thiru R. Nallakannu, highlighting his grassroots connect and his tireless efforts to give a voice to the underprivileged.

The Prime Minister noted that Thiru R. Nallakannu was widely respected by people from every section of society and his simplicity was noteworthy. The Prime Minister shared that his thoughts are with the family and admirers during this time.

The Prime Minister shared on X;

"Thiru R. Nallakannu will be remembered for his grassroots connect and efforts to give voice to the underprivileged, workers and farmers. He was widely respected by people from every section of society. Equally noteworthy was his simplicity. My thoughts are with his family and admirers."