10.27 کروڑ پی ایم یو وائی مستفیدین کو ان کے کھاتوں میں براہِ راست سبسڈی ملے گی
2024-25 کے لیے مجموعی لاگت 12000 کروڑ روپئے کے بقدر ہوگی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے سالانہ 12 ریفلز تک کے لیے فی 14.2 کلو گرام سلینڈر  (اور 5 کلوگرام سلنڈر کے لیے متناسب درجہ بندی)پر 300 روپئے کی ہدف بند سبسڈی کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سبسڈی مالی برس 2024-25 کے دوران پردھان منتری اُجوَلا یوجنا (پی ایم یو وائی) کے مستفیدین کو فراہم کی جائے گی۔ یکم مارچ 2024 تک پی ایم یو وائی مستفیدین کی تعداد 10.27 کروڑ سے زائد ہے۔

مالی سال 2024-25 کے لیے مجموعی اخراجات 12,000 کروڑ روپئے ہوں گے۔ سبسڈی براہ راست اہل مستفیدین کے بینک کھاتوں میں جمع کی جاتی ہے۔

کھانا پکانے کا صاف ستھرا ایندھن یعنی لکویڈ پیٹرولیم گیس(ایل پی جی) کو دیہی اور محروم غریب کنبوں کو دستیاب کرانے کے لیے ، حکومت نے مئی 2016 میں پردھان منتری اجولا یوجنا شروع کی ، تاکہ غریب گھرانوں کی بالغ خواتین کو مفت ایل پی جی کنکشن فراہم کیا جا سکے۔

بھارت اپنی ایل پی جی ضروریات کا تقریباً 60 فیصد حصہ درآمد کرتا ہے۔ پی ایم یو وائی کے مستفیدین کو ایل پی جی کی بین الاقوامی قیمتوں میں تیز اُتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے اور ایل پی جی کو پی ایم یو وائی صارفین کے لیے مزید قابل استطاعت بنانے  اور اس سلسلے میں ان کے لیے ایل پی جی کے پائیدار استعمال کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت نے مئی 2022 میں پی ایم یو وائی کے صارفین کے لیے سالانہ 12 ریفلز تک کے لیے فی 14.2 کلوگرام سلینڈر (اور 5 کلوگرام سلنڈر کے لیے متناسب درجہ بندی)پر 200 روپئے کی ہدف بند سبسڈی کا آغاز کیا۔اکتوبر 2023 میں، حکومت  نے سالانہ 12 ریفلز تک کے لیے فی 14.2 کلو گرام سلینڈر (اور 5 کلوگرام سلنڈر کے لیے متناسب درجہ بندی)پر ہدف بند سبسڈی بڑھا کر 300 روپئے کر دی۔  یکم فروری 2024 تک،  پی ایم یو وائی صارفین کے لیے گھریلو ایل پی جی کی مؤثر قیمت 603 روپئے فی 14.2 کلو گرام سلینڈر  ہے (دہلی)۔

پی ایم یو وائی صارفین کی ایل پی جی کی اوسط کھپت 2019-20 میں 3.01 ریفلز سے 29 فیصد بڑھ کر 2023-24 کے لیے 3.87 ریفلز (جنوری 2024 تک) ہو گئی ہے۔ پی ایم یو وائی کے تمام مستفیدین اس ہدف بند سبسڈی کے اہل ہیں۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Centre allows 100% FDI in insurance via auto route

Media Coverage

Centre allows 100% FDI in insurance via auto route
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives due to a fire mishap in Delhi’s Shahdara district
May 03, 2026
PM announces ex-gratia from PMNRF

Prime Minister Shri Narendra Modi has expressed deep grief over the loss of lives due to a fire mishap in Delhi’s Shahdara district.

The Prime Minister extended his condolences to those who have lost their loved ones in this tragic mishap and prayed for the speedy recovery of the injured.

Shri Modi announced that an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the Prime Minister's National Relief Fund (PMNRF) would be given to the next of kin of each of those who lost their lives, and the injured would be given Rs. 50,000.

The Prime Minister posted on X:

"The loss of lives due to a fire mishap in Delhi’s Shahdara district is extremely distressing. Condolences to those who have lost their loved ones. Praying for the speedy recovery of the injured.
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each of those who lost their lives. The injured would be given Rs. 50,000: PM"