وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج مالی سال26-2025 کے لیے ترمیم شدہ انٹرسٹ سبوینشن اسکیم (ایم آئی ایس ایس) کے تحت انٹرسٹ  سبوینشن (آئی ایس) کو جاری رکھنے کی منظوری دی، اور اس کے لیے مطلوبہ فنڈ کے بندوبست  کو بھی  منظوری دی ہے۔

ایم آئی ایس ایس مرکزی سیکٹر کی  اسکیم ہے جس کا مقصد کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی ) کے ذریعے سستی شرح سود پر قلیل مدتی قرض کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ سکیم کے تحت مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:

  • کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی ) کے ذریعے 3 لاکھ روپے تک کے قلیل مدتی قرض 7 فیصد کی رعایتی شرح سود پر  حاصل ہوئے ، جس میں اہل قرض دہندہ اداروں کو 1.5 فیصد سود کی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
  • مزید برآں، قرض کی فوری ادائیگی کرنے والے کسان فوری ادائیگی کی ترغیب (پی آر آئی )  کے بطور  3 فیصد تک کی ترغیبی چھوٹ پانے  کے اہل ہیں ، جس سے کے سی سی کے  قرض پر ان کی  حقیقی شرح سود 4 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔
  • خاص  طور پر  مویشی پروری یا ماہی گیری کے لیے  حاصل ہونے والے قرض پر سود کا فائدہ 2 لاکھ روپے تک لاگو ہوتا ہے۔

اسکیم کے ڈھانچے یا دیگر اجزاء میں کوئی تبدیلی  نہیں کی گئی ہے۔

ملک میں کے سی سی  کے 7.75 کروڑ سے زیادہ کھاتے ہیں۔ اس امداد سلسلہ جاری رکھنا  زراعت کے لیے ادارہ جاتی قرض کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے، جو کہ پیداواری صلاحیت کو بہتر کرنے  اور چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لیے مالی شمولیت کو یقینی بنانے کے واسطے بہت ضروری ہے۔

ایگریکلچر کریڈٹ کی اہم جھلکیاں:

  • کے سی سی  کے ذریعے ادارہ جاتی قرض کی دستیابی 2014  کے 4.26 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر دسمبر 2024  میں 10.05 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔
  • زراعتی قرض کا  مجموعی بہاؤ بھی مالی سال 2013-14 کے 7.3 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 2023-24 میں 25.49 لاکھ کروڑ روپے  ہو گیا۔
  • اگست 2023 میں کسان رن پورٹل (کے آر پی) کے آغاز جیسی ڈیجیٹل اصلاحات سے  کلیم پروسیسنگ میں شفافیت اور کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔

قرض فراہمی کی لاگت کے موجودہ رجحانات، متوسط ایم سی ایل آر اور ریپو ریٹ کی  پیش رفتوں کو دیکھتے ہوئے، دیہی اور کوآپریٹو بینکوں کی مدد کرنے  اور کسانوں کے لیے کم لاگت کے قرض تک مسلسل رسائی کو یقینی بنانے کے لیے سود کی شرح کو 1.5 فیصد پر برقرار رکھنا ضروری ہے۔

کابینہ کے فیصلے سے  کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے، دیہی قرض فراہمی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور بروقت اور قرضوں تک  سستی رسائی کے ذریعے زراعتی  ترقی کو بڑھانے کے لیے حکومت کے  پختہ عزم کو تقویت ملتی ہے۔

 

  • DAVENDER SHEKHAWAT June 12, 2025

    जय हिन्द 🔱 जय भारत 🙏
  • Polamola Anji June 11, 2025

    bjp🔥🔥
  • Polamola Anji June 11, 2025

    bjp🔥
  • Yudhishter Behl Pehowa June 09, 2025

    औषधि
  • கார்த்திக் June 08, 2025

    💎जय श्री राम💎जय श्री राम🏹जय श्री राम💎 💎जय श्री राम💎जय श्री राम💎जय श्री राम💎 💎जय श्री राम💎जय श्री राम💎जय श्री राम💎 💎जय श्री राम🏹जय श्री राम🏹जय श्री राम💎
  • DAVENDER SHEKHAWAT June 08, 2025

    Jai hind 🔱 Jai Bharat 🙏
  • ABHIJIT DAS GUPTA June 05, 2025

    🕉🛐☸️🕎☸️🛐🕉
  • Chhedilal Mishra June 05, 2025

    Jai shrikrishna
  • Yudhishter Behl Pehowa June 04, 2025

    🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌏🌏🌏🌏🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐
  • Yudhishter Behl Pehowa June 04, 2025

    🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌏🌏🌏🌏🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐🌐
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
Social security cover up from 24% in 2019 to 64%: ILO report

Media Coverage

Social security cover up from 24% in 2019 to 64%: ILO report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister hails India's Youth-Led Tech Innovation as Nation Strengthens Self-Reliance
June 12, 2025
QuotePrime Minister highlights the transformation brought about in lives of people through 11 years of Digital India

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today lauded India’s young innovators for their pivotal role in advancing technology and driving the nation’s self-reliance. Over the past 11 years, Digital India has empowered the youth to harness innovation, reinforcing India’s position as a global technology powerhouse.

Shri Modi also remarked that over the past 11 years, leveraging the power of technology has brought innumerable benefits for people of India. He added that Service delivery and transparency have been greatly boosted.

Responding to posts on X by MyGovIndia, Shri Modi stated:

“Powered by the youth of India, we are making remarkable progress in innovation and application of technology. It is also strengthening our efforts to become self-reliant and a global tech powerhouse.

#11YearsOfDigitalIndia”

“Leveraging the power of technology has brought innumerable benefits for people. Service delivery and transparency have been greatly boosted. Furthermore, technology has become a means of empowering the lives of the poorest of poor.

#11YearsOfDigitalIndia”