پروجیکٹ سےبجلی کی 1975 ملین اکائیوں کی پیداوار متوقع
کوارپروجیکٹس 54 ماہ کے اندرشروع ہو جائے گا
پروجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیو ں کے نتیجےمیں 2500 افرادکوروزگارکی فراہمی اور مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں و کشمیرکی ہمہ جہت سماجی اقتصادی ترقی ہوگی

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت ، کابینی کمیٹی برائے اقتصادی امور نے  آج مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں دریائے چناب کے کنارے  540 میگاواٹ  (ایم ڈبلیو) کی صلاحیت کوالے کوار ہائیڈرو ا لیکٹرک پروجیکٹ کے لئے  4526.12 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کو منظوری دی ہے ۔ پروجیکٹ پرمیسرس  چناب ویلی پاور پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (میسرس سی وی پی پی ایل)کے ذریعہ عمل درآمد کیا جائے گا  جوکہ این ایچ پی سی اور جےکے  ایس پی ڈی سی  کے درمیان ایک مشترکہ کاروباری کمپنی ہے ۔ان دونوں کا سرمایہ جاتی تعاون27 اپریل 2022 کو بالترتیب 51 فیصد اور 49فیصد ہے۔

اس پروجیکٹ سے 90 فیصد قابل انحصار برس میں  1975.54 ملین اکائیاں تیار ہوں گی۔

بھارتی حکومت بنیادی ڈھانچےمیں مدد کرنےکےلئے69.80 کروڑ روپئے کی امدادی رقم فراہم کررہی ہے  اور میسرس سی وی پی پی ایل میں  جےکے ایس پی ڈی سی کے( 49 فیصد)  حصص کے تعاون کےلئے  یونین ٹریٹیری جموں و کشمیر کو 655.08 کروڑ روپئے کی گرانٹ فراہم کرکے مددکررہی ہے ۔این ایچ پی سی اپنا سرمایہ حصص (51 فیصد)681.82 کروڑ روپئے کی  اپنےگھریلو وسائل سے  سرمایہ کاری کرے گی ۔کوارہائیڈروالیکٹر پروجیکٹ 54 ماہ کے عرصے میں کام کرناشروع کردےگا۔ اس پروجیکٹ سے بجلی کی فراہمی کے ذریعہ گرڈ کو متوازن بنانے میں اور بجلی کی فراہمی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔

پروجیکٹ کو قابل عمل  بنانےکےلئے ،مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں و کشمیر کی حکومت پروجیکٹ کے آغاز کے بعد سے 10برس کے لئے پانی کے استعمال کے چارجیز کی وصولی سے استثناء کو توسیع دے رہی ہے ۔ اس کے ساتھ ریاست کے جی ایس ٹی کے شیئر ( یعنی ایس جی ایس ٹی )کی تقسیم اور سالانہ 2 فیصد مفت بجلی کی رعایت  بھی دی جائے گی  ، یعنی پروجیکٹ کے شروع ہونے کے بعدپہلے سال میں مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کوو مفت بجلی  2 فیصد ہوگی اوراسکے بعدہر سال 2 فیصد کےحساب سے اس میں اضافہ ہوگااور 6 سال کے بعد  سے یہ اضافہ 12 فیصد ہوگا۔

اس  پروجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں سے تقریبا 2700 افراد کو براہ راست یابالواسطہ روزگار ملے گا اور اس سے  مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں و  کشمیر کی مجموعی سماجی اور اقتصادی  ترقی میں بھی مدد ملے گی ۔مزیدبرآں یونین ٹریٹری جموں و کشمیر  کوتقریبا 4548.59 کروڑروپئے کی مفت بجلی ملے گی  اور منصوبےکی 40 سالہ مدت کارکے دوران   4941.46 کروڑ روپئے کوارہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ سے پانی کے استعمال کے چارجیز کے طور پر حاصل ہوں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Green energy boost as renewables account for 20% generation in July

Media Coverage

Green energy boost as renewables account for 20% generation in July
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam emphasising on positive thoughts and constructive habits
August 31, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today shared Sanskrit Subhashitam emphasising the importance of cultivating positive thoughts and constructive habits. It reminds us that sustained focus and repeated practice shape the tendencies of the mind and, ultimately, influence our actions and conduct:

“यद् यदेव प्रसक्तं हि वितर्कयति मानवः।

अभ्यासात् तेन तेनास्य नतिर्भवति चेतसः।। “

The Prime Minister posted on X:

यद् यदेव प्रसक्तं हि वितर्कयति मानवः।

अभ्यासात् तेन तेनास्य नतिर्भवति चेतसः।।