وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آندھرا پردیش میں 4-لین والے بادویل-نیلور کوریڈور کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ اس کوریڈور کی کل لمبائی 108.134 کلومیٹر ہوگی اور اسے3653.10 کروڑ روپے کی لاگت سےقومی شاہراہ این ایچ-67 پر ‘‘ڈیزائن-بلڈ-فنانس-آپریٹ-ٹرانسفر (ڈی بی ایف او ٹی)’’ موڈ کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔
منظور شدہ بادویل-نیلور کوریڈور آندھرا پردیش کی تین صنعتی راہداریوں کے اہم مراکز کو آپس میں جوڑنے میں مدد دے گا اور یہ اہم مراکزوشاکھاپٹنم-چنئی صنعتی راہداری (وی سی آئی سی) پر کوپارتی نوڈ، حیدرآباد-بینگلورو صنعتی راہداری (ایچ بی آئی سی) پر اورواکل مرکز، اور چنئی-بینگلورو صنعتی راہدداری (سی بی آئی سی) پر کرشناپٹنم ہوں گے۔ اس منصوبے سے ملک کے لاجسٹک پرفارمنس انڈیکس (ایل پی آئی) پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔
بادویل -نیلور کوریڈور کا آغاز وائی ایس آر کڈپا ضلع کے گوپاورم گاؤں (این ایچ-67) سے ہوگا اور اختتام آندھراپردیش کےایس پی ایس آر نیلور ضلع میں این ایچ- 16 پرکرشناپٹنم پورٹ جنکشن (، چنئی-کلکتہ) پر ہوگا۔ یہ کوریڈور کرشناپٹنم پورٹ کو بھی حکمت عملی کے تحت جوڑنے میں مدد دے گا، جسے چنئی-بینگلورو صنعتی راہداری (سی بی آئی سی) کے تحت ایک ترجیحی مرکز کے طور پرنشانزد کیا گیا ہے۔
مجوزہ راہداری، کرشن پٹنم بندرگاہ کے لیے سفر کے فاصلے کو 142 کلومیٹر سے کم کر کے 108.13 کلومیٹر کر دے گی، جو کہ موجودہ بادویل -نیلور روڈ کے مقابلے میں 33.9 کلومیٹر ہے۔ اس سے سفر کے وقت میں ایک گھنٹے کی بچت ہو گی اور ایندھن کی کھپت میں نمایاں کمی آئے گی، جس سے کاربن فُٹ پرنٹ اور وہیکل آپریٹنگ کاسٹ (وی او سی) میں بھی کمی واقع ہو گی۔ منصوبے کی ترتیب کی تفصیلات اور نقشہ ضمیمہ-1 میں شامل ہے۔
یہ منصوبہ، جو کہ 108.134 کلومیٹر پر مشتمل ہے، تقریباً 20 لاکھ یومیہ براہِ راست روزگار اور 23 لاکھ یومیہ بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ اس کے علاوہ، مجوزہ راہداری کے اردگرد اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے مزید روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
ضمیمہ- I
منصوبے کے اہداف کی تفصیلات اور اشاریہ نقشہ

شکل 1: مجوزہ کوریڈور کا اشاریہ نقشہ

شکل 2: منصوبے کے تفصیلی اہداف ومقاصد
The 4-Lane Badvel-Nellore Corridor, whose construction has been approved by the Cabinet will benefit the development journey of Andhra Pradesh and generate several opportunities for the youth of the state. https://t.co/Ik8IKWrtyi
— Narendra Modi (@narendramodi) May 28, 2025


