اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی  نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں،  3839.42 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے  قومی شاہراہ – 752 ڈی کے بدناور-پیٹلاوَد-تھاندلا-ٹیمروانی سیکشن سے چار لین کے گلیارے کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے، جس کی طوالت 80.45 کلو میٹر کے بقدر ہے۔

منظورشدہ گلیارہ دہلی ممبئی ایکسپریس وے (ڈی ایم ای) پر اُجین سے ٹیمروانی انٹرچینج تک  کنکٹیوٹی فراہم کرے گا۔

مجوزہ چار لین پروجیکٹ گلیارے کا بنیادی مقصد سفری کارکردگی کو بہتر بنانا ہے اور اس سے سفر کے وقت میں تقریباً ایک گھنٹے کی کمی کی توقع ہے۔ 70.40 کلومیٹر طویل اجین-بدناور سیکشن کو پہلے ہی 2-لین سے 4-لین میں اپ گریڈ کیا جا چکا ہے۔ فوری بدناور-ٹیمروانی سیکشن موجودہ درمیانی پٹی ہے (5.5 میٹر)جس کی  جیومیٹری  ناقص ہے (رفتار 20 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ)۔ اس سیکشن کو جدید بناکر دہلی ممبئی ایکسپریس وے (ڈی ایم ای) پر اُجین سے  ٹیمروانی انٹرچینج سے راست 4 لین کی کنکٹیوٹی مکمل ہو جائے گی اور اسپیڈ بڑھ کر 80 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹے کے بقدر تک پہنچ جائے گی۔

ٹیمروانی -تھاندلا-پیٹلاوَد-بدناور-اُجین راہداری گجرات اور مہاراشٹر سے اجین تک ٹریفک کا مختصر ترین راستہ ہے۔ ٹیمروانی-بدناور سیکشن کی جدید کاری بین ریاستی رابطے کو مضبوط کرے گی اور ٹریفک کی موثر نقل و حرکت کو قابل بنائے گی اور اپریل-2028 میں سنہستھ  کمبھ میلے کے دوران ٹریفک میں اضافے کا بھی خیال رکھے گی۔

بدناور-پیٹلاوَد -تھاندلا-ٹیمروانی سیکشن دھار اور جھابوا اضلاع کے قبائلی علاقوں سے گزرتا ہے۔ دھار ضلع کے کچھ حصے نیتی آیوگ کے توقعاتی بلاکس پروگرام کے تحت آتے ہیں۔ سیکشن کی جدید کاری سے اُجین -بدناور-ٹیمروانی گلیارے سے دہلی-ممبئی ایکسپریس وے تک براہ راست اور تیز رسائی حاصل ہوگی۔ اس بہتر رابطے سے لاجسٹکس کے اخراجات کم ہوں گے، خام مال اور تیار سامان کی موثر نقل و حرکت میں سہولت ہوگی اور اندور، پیتھم پور، اجین اور دیواس میں واقع صنعتی مراکز /ایم ایم ایل پیز تک رسائی کو تقویت حاصل ہوگی۔

مجوزہ پروجیکٹ تیز رفتار کنیکٹیویٹی فراہم کرتا ہے جو بہتر حفاظت اور بلا تعطل ٹریفک کی نقل و حرکت، سفر کے وقت، بھیڑ اور آپریٹنگ اخراجات کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ منصوبہ ریاست مدھیہ پردیش کے دھار اور جھابوا اضلاع کی مجموعی اقتصادی ترقی میں تعاون کرتے ہوئے خطے میں بنیادی ڈھانچے کو آگے بڑھائے گا۔

پروجیکٹ کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

نمبر شمار

پروجیکٹ کی خصوصیات

تفصیلات

1

طوالت

80.45 کلومیٹر (گرین فیلڈ + براؤن فیلڈ) گلیارہ

2

سڑک کی قسم

لچکدار سڑک

3

مجوزہ ساخت

4 لین

4

بڑے پل

06

5

چھوٹے پل

34

6

آر یو بی (پل کے نیچے سڑک)

ایک

7

وی یو پی/ ایل وی یو پی/ ایس وی یو پی

9/29/4

8

تعمیرات کی مدت

24 مہینے

9

رعایتی مدت

17 برس (2 سالہ تعمیراتی مدت + 15 سالہ او ایند ایم)

 

ضمیمہ - I

A map with a red line

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Parliament on verge of history, says PM Modi, as it readies to take up women's bills

Media Coverage

Parliament on verge of history, says PM Modi, as it readies to take up women's bills
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to visit Karnataka on 15th April
April 14, 2026
PM to inaugurate Sri Guru Bhairavaikya Mandira at Sri Kshetra Adichunchanagiri in Mandya
Sri Guru Bhairavaikya Mandira is a memorial dedicated to Sri Sri Sri Dr. Balagangadharanatha Mahaswamiji, the 71st Pontiff of Sri Adichunchanagiri Mahasamsthana Math
PM to also jointly release the book titled “Saundarya Lahari and Shiva Mahimna Stotram” along with former Prime Minister Shri H. D. Deve Gowda ji

Prime Minister, Shri Narendra Modi will visit Karnataka on 15th April 2026. At around 11 AM, Prime Minister will inaugurate the Sri Guru Bhairavaikya Mandira at Sri Kshetra Adichunchanagiri in Mandya district. He will also address the gathering on the occasion.

During the visit, Prime Minister will also jointly release the book titled “Saundarya Lahari and Shiva Mahimna Stotram” along with former Prime Minister Shri H. D. Deve Gowda ji.

Sri Guru Bhairavaikya Mandira is a memorial dedicated to the revered seer, Sri Sri Sri Dr. Balagangadharanatha Mahaswamiji, the 71st Pontiff of Sri Adichunchanagiri Mahasamsthana Math. Constructed in the traditional Dravidian architectural style, the Mandira stands as a tribute to the life and legacy of the late seer. The Mandira is envisioned not only as a place of reverence but also as a source of inspiration for future generations.

Sri Sri Sri Dr. Balagangadharanatha Mahaswamiji was widely respected for his lifelong commitment to social service, having established numerous educational institutions and healthcare facilities. He firmly believed that service to society is the highest form of worship, and his teachings transcended barriers of caste, creed, and region, inspiring millions.