وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نئے بھارت کے لئے اس بجٹ نے ملک کو توانائی سے لبریز کر دیا ہے۔
یہ بجٹ ناداروں کو بااختیار بنائے گا، کاشتکاروں کو تقویت فراہم کرے گا اور معیشت میں تیز رفتاری پیدا کرے گا: وزیر اعظم
12 کروڑ کاشتکار اور ان کے کنبے، 3 کروڑ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ٹیکس دہندگان کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا: وزیر اعظم
وہ کاشتکار جن کے پاس 5 ایکڑ سے کم زمین ہے، انہیں پردھان منتری کسان ندھی سے کافی مدد ملے گی۔
پردھان منتری شرم یوگی من دھن یوجنا کے ذریعہ غیر منظم شعبے کے مفادات کی حفاظت کی جائے گی۔

نئی دہلی،  01فروری  2019: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نیوانڈیا کے لئے بجٹ کی تعریف کی ہے، جس سے قوم کے اندر ایک  نئی روح پھونکی جائے گی۔

20-2019 کا عبوری بجٹ پیش کئے جانے کے بعد بہت سے ٹوئٹس اور بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ نیوانڈیا کے لئے بجٹ سے 12 کروڑ سے زیادہ کسانوں اور ان کے کنبوں، 3کروڑ سے زیادہ متوسط طبقے کے ٹیکس دہندگان، پیشہ وارافراد اور ان کے کنبوں  نیز 30 سے 40 کروڑ مزدوروں کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی اقدامات نے بہت سی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا ہے، جس کا اظہار کسانوں کی فلاح وبہبود سے لے کر متوسط طبقے، آمدنی ٹیکس سے ریلیف سے لے کر بنیادی ڈھانچے، مینوفیکچرنگ سے لے کر ایم ایس ایم ای، ہاؤسنگ سے لے کر صحت کی دیکھ بھال اور نیوانڈیا کے لئے رفتار کی تیزی سے ہوتا ہے۔

انہوں نے خوشی ظاہر کی کہ یہ دیکھ کر بڑا اچھا لگتا ہے کہ مزید لوگوں کو غریبی کے چنگل سے چھڑا لیاگیا ہے۔ ہمارا نیا متوسط طبقہ اوپر اٹھ رہا ہے اور اسی طرح ان کے خواب بھی پورے ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم نے متوسط طبقے کو ٹیکس میں ریلیف کے لئے مبارکباد دی اور کہا کہ میں متوسط طبقے کو سلام کرتا ہوں، قوم کی ترقی میں ان کے شاندار رول کے لئے۔

بجٹ میں کسانوں کے مفادات کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ برسوں سے کسانوں کے لئے بہت سے اقدمات شروع کئے گئے تھے، لیکن افسوس کہ بہت سے کسان کبھی بھی اِن اسکیموں کے تحت نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم کسان ندھی کسانوں کے فلاح وبہبود کے  لئے ایک تاریخی قدم ہے، جس سے ان کسانوں کو فائدہ پہنچے گا، جن کے پاس 5 ایکڑ سے کم زمین ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نیوانڈیا کے بجٹ میں مویشی فروری کے سیکٹر  اور ماہی پروری پر بھی توجہ دی گئی ہے۔

غیر منظم سیکٹر کے مفادات کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم شرم یوگی من دھن یوجنا بڑے پیمانے پر مددگار ثابت ہوگی۔ اس شعبے کے مفادات کو زیادہ تحفظ کی ضرورت ہے اور نیو انڈیا کے بجٹ میں ایسا ہی کیاگیا ہے۔ آیوشمان بھارت یوجنا اور سماجی تحفظ کی اسکیموں سے بھی ان کی زندگی پر اثر پرے گا۔

وزیر اعظم نے یہ کہتے ہوئے اپنے بیان کو مکمل کیا کہ اِس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ ترقی کے فائدے معاشرے کے سبھی طبقوں تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ‘بجٹ سے غریبوں کو بااختیار بنایا جائے گا، کسانوں کو ترقی ملے گی اور اقتصادی  ترقی کو بڑھاوا ملے گا۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi speaks to leaders of 8 West Asian countries over 48 hours

Media Coverage

PM Modi speaks to leaders of 8 West Asian countries over 48 hours
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister emphasises strong foundation built for a truly renewed partnership between the two nations with the visit of Prime Minister of Canada
March 03, 2026

The Prime Minister said that the visit of Prime Minister of Canada, Mark Carney to India, has built a strong foundation for a truly renewed partnership between the two nations.

The Prime Minister said that he looks forward to working together to build a future defined by trust, growth, innovation and shared prosperity for the people of both countries.

Responding to the X post of Canadian Prime Minister, Shri Modi said;

“You are absolutely right, Prime Minister Carney. Your visit has built a strong foundation for a truly renewed partnership.

I look forward to working together with you to build a future defined by trust, growth, innovation and shared prosperity for the people of our nations.

@MarkJCarney”