نئی دہلی،  5 /جنوری  2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ساحلی علاقوں کی ترقی اور محنت کش ماہی گیروں کی فلاح و بہبود حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم نے نیلگوں معیشت میں یکسر تبدیلی لانے، ساحلی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور سمندری ماحولیاتی نظام کو محفوظ کرنے کے لئے ساحلی علاقے کی ترقی کے کثیر جہتی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔وزیر اعظم آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کوچی – منگلورو قدرتی گیس پائپ لائن قوم کو وقف کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

وزیر اعظم نے ساحلی ریاست کیرالہ اور کرناٹک کا ذکر کرتے ہوئے تفصیل سے تیز اور متوازن ساحلی خطے کی ترقی کے اپنے تصور پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ کرناٹک، کیرالہ اور دیگر جنوب بھارتی ریاستوں جیسے ساحلی ریاستوں میں نیلگوں معیشت کو فروغ دینے کے لئے وسیع منصوبے کا نفاذ کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیلگوں معیشت آتم نربھر بھارت کا اہم وسیلہ ہوگی۔  بندرگاہوں اور ساحلی سڑکوں کو جوڑا جارہا ہے اور اس سلسلے میں خصوصی توجہ ملٹی موڈ کنیکٹیوٹی پر ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے ساحلی علاقے کو زندگی گزارنے کی سہولت اور کاروباری آسانی کے رول ماڈل میں بدلنے کے مقصد سے کام کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نے ساحلی علاقوں کی ماہی گیر برادری کا ذکر کیا، جو نہ صرف سمندری دولت پر انحصار کرتے ہیں بلکہ اس کے محافظ بھی ہیں۔ حکومت نے ساحلی ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور خوش حالی کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ ان اقدامات میں گہرے سمندر میں کام کرنے والے ماہی گیروں کی مدد، الگ ماہی پروری محکمہ، کفایتی شرحوں پر قرض فراہم کرنا اور ماہی پروری کے کام میں مصروف لوگوں کو کسان کریڈٹ کارڈ دینا شامل ہے۔ اس سے کاروباریوں اور عام ماہی گیروں کو مدد مل رہی ہے۔

وزیر اعظم نے حال ہی میں شروع کی گئی 20 ہزار کروڑ روپئے کی متسیا سمپدا اسکیم کا بھی ذکر کیا۔ اس اسکیم سے کیرالہ اور کرناٹک میں لاکھوں ماہی گیر براہ راست مستفیض ہوں گے۔ بھارت ماہی گیری سے متعلق برآمدات کے معاملے میں تیزی سے پیش رفت کررہا ہے۔ بھارت کو معیاری سی-فوڈ (خورد و نوش کی سمندری چیزیں) پروسیسنگ ہب میں بدلنے کے لئے سبھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بھارت سی ویڈ کی بڑھتی مانگ کی تکمیل کرنے میں اہم رول نبھاسکتا ہے، کیونکہ کسانوں کی سی ویڈ کاشت کاری کے لئے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Centre allows 100% FDI in insurance via auto route

Media Coverage

Centre allows 100% FDI in insurance via auto route
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Dr. R. Balasubramaniam Ji and Dr. Joram Aniya Ji on being appointed as Full-time Members of NITI Aayog
May 02, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi has congratulated Dr. R. Balasubramaniam Ji and Dr. Joram Aniya Ji on being appointed as Full-time Members of NITI Aayog.

The Prime Minister noted that their rich experience and deep understanding of various issues will greatly strengthen policymaking. Shri Modi expressed confidence that their contributions will help drive innovation and growth across sectors. He also wished them a very productive and impactful tenure ahead.

The Prime Minister posted on X:

"Congratulations to Dr. R. Balasubramaniam Ji and Dr. Joram Aniya Ji on being appointed as Full-time Members of NITI Aayog. Their rich experience and deep understanding of various issues will greatly strengthen policy making. I am confident their contributions will help drive innovation and growth across sectors. Wishing them a very productive and impactful tenure ahead."