وزیراعظم نے کہا ‘ووکل فار لوکل’ باپو اور مجاہدین آزادی کے لئے شاندار خراج عقیدت ہوگا

نئی دہلی، 12/مارچ- 2021۔   

وزیراعظم جناب نریندر مودی آج سابر متی آشرم احمد آباد سے پد یاترا (آزادی مارچ) کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں  گے۔

اپنے ٹوئٹ میں  وزیراعظم نے کہا کہ‘‘ آج کا امرت مہوتسو پروگرام سابر متی آشرم سے شروع ہونے جارہا ہے، جہاں سے ڈانڈی مارچ شروع ہوا تھا۔ اس مارچ کا ہندوستانی عوام کے دلوں میں فخر اور آتم نربھرتا کے جذبے کو راسخ کرنے میں کلیدی کردار رہا ہے۔‘ووکل فار لوکل’ پروگرام باپو اورعظیم مجاہدین آزادی کے لئے ایک شاندار خراج عقیدت ہے’’۔

کوئی مقامی پروڈکٹ خریدیئے اور سوشل میڈیا پر ‘ووکل فار لوکل’ کا استعمال کرتے ہوئے اس کی ایک تصویر پوسٹ کیجئے۔ سابرمتی آشرم میں مگن نواس کے نزدیک ایک چرخہ لگایا جائے گا۔ یہ چرخہ آتم نربھرتا سے متعلق ہر ٹوئٹ کے ساتھ اپنا ایک چکر پورا کرے گا۔ اس سے ایک عوامی تحریک کو حوصلہ افزائی ملے گی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s position set to rise in global supply chains with huge chip investments

Media Coverage

India’s position set to rise in global supply chains with huge chip investments
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 8 اگست 2024
September 08, 2024

PM Modo progressive policies uniting the world and bringing development in India