روس کے صدر کے معاون اور میری ٹائم بورڈ آف دی رشین فیڈریشن کےچئیرمین جناب نکولئی پاتروشیف نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
انہوں نے بحری شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کےامور پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں کنکٹی ویٹی، ہنر مندی کےفروغ، جہاز سازی اور نیلگوں معیشت میں تعاون کے نئے مواقع شامل تھے۔
وزیر اعظم نے صدر پوتن کے لیے اپنی گرمجوشی بھری نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اگلے ماہ ہندستان میں ان کی میزبانی کے منتظر ہیں۔
Pleased to receive Mr. Nikolai Patrushev, Aide to the President and Chairman of the Maritime Board of Russia. We had productive discussions on cooperation in the maritime domain, including new opportunities for collaboration in connectivity, skill development, shipbuilding and… pic.twitter.com/LtacwuXErR
— Narendra Modi (@narendramodi) November 18, 2025


