وزیر اعظم نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہندوستان کے عوام ہی آئندہ انتخابات کا فیصلہ کریں گے کون عوام کا پسندیدہ ہے اور کون لوگ عوام کی امنگوں اور عزائم کے خلاف ہیں؟ یہی بات ان انتخابات کا معیار ہوگی۔

جناب مودی نے کہا کہ لوگ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ پہلے غیر مرتکب بدعنوانی ہوا کرتی تھی۔ ریاستی سرکاروں میں بیٹھے لوگوں نے ریاستوں کو لوٹ لیا، جو لوگ مرکز میں بیٹھے انہوں نے مرکز کو لوٹ لیا۔ انہوں نے کہا، ’اب یہ فیصلہ عوام الناس ہی کریں گے کہ اب مصلحتاً ہاتھ ملانے والی بدعنوان طاقتوں کا ساتھ دیا جائے یا نہ دیا جائے۔ اس لئے یہ انتخابات جنتا بمقابلہ مہا گٹھ بندھن ہوں گے۔‘‘

چندر بابو نائیڈو کے اس دعوےٰ پر کہ بی جے پی کے سی آر کی حمایت کر رہی ہے، وزیر اعظم نے کہا، ’’مجھے ان گذشتہ پانچ برسوں کے دوران کے سی آر کے ساتھ کسی بھی اتحاد کی کوئی خبر نہیں ہے۔ مہاگٹھ بندھن نے ایک زبان ہوکر جو کچھ کہا ہے، کیا اس میں واقعی کوئی ٹھوس سچائی ہے؟ وہ آج بھی مختلف آوازوں میں بات کرتے ہیں۔ اپنے آپ کو بچانے کے لئے یہ لوگ حمایت کے طلب گار ہیں، اس لئے ایک دوسرے کے ہاتھ کو تھامے ہوئے ہیں۔‘‘

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'Every voter had valid ID': Trump praises India polls, renews push for SAVE America Act

Media Coverage

'Every voter had valid ID': Trump praises India polls, renews push for SAVE America Act
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،18 اگست 2026
August 18, 2026

PM Modi’s 12 Years of Structural Power: Manufacturing, FTAs, Airports & Uncompromising Security