وزیراعظم کی ریاست اسرائیل کے صدر سے ملاقات

Published By : Admin | December 1, 2023 | 18:44 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریاست اسرائیل کے صدر مملکت عالی جناب اسحاق ہرزوگ سے یکم دسمبر 2023 کو، دبئی میں کوپ 28 سربراہی اجلاس کے موقع پر دو فریقی ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے 7 اکتوبر کے دہشت گردانہ حملے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا۔

وزیر اعظم نے متاثرہ آبادی کے لیے انسانی امداد کی مسلسل اور محفوظ ترسیل کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دو ریاستی حل اور بات چیت و سفارت کاری کے ذریعے اسرائیل - فلسطین مسئلے کے جلد اور پائیدار حل کے لیے ہندوستان کی حمایت پر زور دیا۔

صدر ہرزوگ نے ہندوستان کی جی 20 صدارت کی کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Vande Bharat AC chair car fares much lower than those in China, Japan, France: Railway Minister Ashwini Vaishnaw

Media Coverage

Vande Bharat AC chair car fares much lower than those in China, Japan, France: Railway Minister Ashwini Vaishnaw
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارن 12فروری 2026
February 12, 2026

Sustainable, Strong, and Global: India's 2026 Surge Under PM Modi's Transformative Leadership