وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کو 108 مقامات پر ایک ساتھ سوریہ نمسکار کرنے والے سب سے زیادہ لوگوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ سوریہ نمسکار کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنائیں کیونکہ اس کے بے شمار  فوائد ہیں۔

وزیر اعظم نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

’’گجرات نے ایک شاندار کارنامے کے ساتھ 2024 کا خیرمقدم کیا ہے - 108 مقامات پر بیک وقت سوریہ نمسکار کرنے والے سب سے زیادہ لوگوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا! جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، 108  کا عدد ہماری ثقافت میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ مقامات میں مشہور موڈھیرا سن مندر بھی شامل ہے ، جہاں بہت سے لوگ شامل ہوئے تھے۔ یہ واقعی یوگ اور ہمارے ثقافتی ورثے سے ہماری وابستگی کا ایک سچا ثبوت ہے۔

میں آپ سب سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ سوریہ نمسکار کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنائیں۔ فوائد بہت زیادہ ہیں۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Technical textiles critical to footwear sector

Media Coverage

Technical textiles critical to footwear sector
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 29 اپریل 2026
April 29, 2026

Leadership That Plays, Builds & Delivers: PM Modi’s Vision Igniting Youth, Women & Northeast India