وزیراعظم جناب نریندرمودی ، نیپال کے وزیراعظم عزّت مآب شیربہادر دیوباکی دعوت پر16مئی 2022کو بدھ پورنیما کے موقع  پرلمبینی کا سرکاری دورہ کریں گے ۔ وزیراعظم کا 2014کے بعد سے نیپال کا یہ پانچواں دورہ ہوگا۔

وزیراعظم لمبینی کے مقام پر مقدس  مایادیوی مندرمیں پوجا ارچنا کریں گے ۔ وزیراعظم ، نیپال حکومت  کی زیرسرپرستی ، لمبینی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے زیراہتما م منعقد ہونے والی بدھ جینتی تقریب سے بھی خطاب کریں گے ۔ اس کے علاوہ وزیراعظم ، نئی دہلی میں لمبینی موناسٹک زون کے اندر، انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی ) کے ایک پلاٹ پربودھ ثقافت اور وراثت سے متعلق ایک مرکز کی تعمیر کی غرض سے ‘‘شیلانیاس ’’ تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔ دونوں وزرائے اعظم ، دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے ۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی کے اس دور ے  سے  پڑوس  پہلے سے متعلق ہماری پالیسی کو بڑھاوا دینے میں بھارت اورنیپال کے درمیان باضابطہ طورپر اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی روایت کو جاری رکھاجارہاہے ۔اس دورے  سے دونوں ملکوں کے عوام کی مشترکہ تہذیبی وراثت  اجاگر ہوتی ہے ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India among top nations on CEOs confidence on investment plans: PwC survey

Media Coverage

India among top nations on CEOs confidence on investment plans: PwC survey
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 جنوری 2025
January 21, 2025

Appreciation for PM Modi’s Effort Celebrating Culture and Technology