لوک سبھا انتخابات 2024 کے بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزراء کی کونسل کی تقریب حلف برداری  کا اہتمام 09 جون 2024 کو کیا جائے گا۔ اس موقع پر، بھارت کے ہمسایہ اور بحر ہند کے خطے میں واقع ممالک کے قائدین کو مہمان ذی وقار کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے صدر عزت مآب رانل وکرما سنگھے؛ مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد معزو؛ سیشلز کے نائب صدر عزت مآب احمد عفیف؛ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم عزت مآب شیخ حسینہ؛ ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب پروند کمار جگناتھ؛ نیپال کے وزیر اعظم عزت مآب پشپ کمل دہل ’پرچنڈ‘؛ بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب تشیرنگ توبگے نے شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے علاوہ یہ قائدین اسی شام راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کی جانب سے دی جانے والی ضیافت میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مسلسل تیسری مدت کار کے لیے ان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی غرض سے قائدین کا یہ دورہ ہندوستان کی جانب سے اپنی 'ہمسائے کو اولیت' کی پالیسی اور 'ساگر' ویژن کو دی جانے والی اعلیٰ ترجیح سے ہم آہنگ ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India accelerates ‘semiconductor drive’ with Rs 1.64 lakh crore investment plan

Media Coverage

India accelerates ‘semiconductor drive’ with Rs 1.64 lakh crore investment plan
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 جون 2026
June 29, 2026

PM Modi Advancing National Strength Through Unity, Innovation and Janbhagidari