مرکزی کابینہ نے ہندوستانی فضائیہ کے لیے 6,828.36 کروڑ روپے کی لاگت سے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ(ایچ اے ایل) سے 70 ایچ ٹی ٹی -40 بنیادی ٹرینر ہوائی جہاز کی خریداری کو منظوری دی ہے۔ یہ طیارے چھ سال کی مدت میں فراہم کئے جائیں گے ۔

ایچ ٹی ٹی-40 ایک ٹربو پروپ ہوائی جہاز ہے اور اسے کم رفتار سے نمٹنے کی اچھی خصوصیات اور بہتر اثردار تربیت فراہم کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ مکمل طور پر ایروبیٹک ٹینڈم سیٹ ٹربو ٹرینر میں ایئر کنڈیشنڈ کاک پٹ، جدید ایوونکس، ہاٹ ری فیولنگ، رننگ چینج اوور اور زیرو- زیرو ایجیکشن سیٹیں ہیں۔ یہ طیارہ نئے شامل کیے گئے پائلٹس کی تربیت کے لیے آئی اے ایف کے بنیادی تربیتی طیاروں کی کمی کو پورا کرے گا۔ خریداری میں بشمول سمیولیٹرس متعلقہ سازوسامان اور تربیتی امداد شامل ہوں گی۔ ملک میں تیار حل ہونے کے ناطے، ہوائی جہاز ہندوستانی مسلح افواج کی مستقبل کی ضروریات کو شامل کرنے کے لیے اپ گریڈ کرنے کے لیے قابل ترتیب ہے۔

ایچ ٹی ٹی- 40 تقریبا 56فیصد دیسی مواد اور اجزاء یا کمپوننٹس پر مشتمل ہے۔  جو بڑے اجزاء یا کمپوننٹس اور ذیلی نظاموں کو مقامی بنانے کے ذریعے آہستہ آہستہ بڑھ کر 60فیصد سے زیادہ ہو جائے گا۔ ایچ اے ایل اپنی سپلائی چین میں ہندوستانی نجی صنعت بشمول ایم ایس ایم ایز کو شامل کرے گا۔ خریداری میں 100 سے زیادہ ایم ایس ایم ایز میں پھیلے ہوئے تقریباً 1,500 لوگوں کو براہ راست روزگار اور 3,000 لوگوں کے لیے بالواسطہ روزگار فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔

ایچ ٹی ٹی۔40 کا حصول ہندوستانی ایرو اسپیس ڈیفنس ایکو سسٹم کو تقویت فراہم کرتا ہے اور 'آتم نربھر بھارت' کے لیے کوششوں کو فروغ دیتا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi Lauds PV Sindhu For Japan Open, Women's Cricket Team On Lord's Win

Media Coverage

PM Modi Lauds PV Sindhu For Japan Open, Women's Cricket Team On Lord's Win
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam, highlights noble character as the foundation of respect, trust, and effective leadership
July 27, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi shared a Sanskrit Subhashitam today, highlighting how a person of noble character earns respect in society and is regarded as worthy of every responsibility.

The Prime Minister wrote on X;

"शीलवान् पूजितो लोके शीलवान् साधुसम्मतः।

शीलवान् सर्वकर्मार्हः शीलवान् प्रियदर्शनः॥"

A person of noble character earns respect in society and the esteem of the virtuous. Through integrity, humility and disciplined conduct, such an individual is regarded as worthy of every responsibility. Their personality is admirable, inspiring and worthy of emulation. In truth, noble character is the true foundation of lasting success, effective leadership, and enduring trust.