امریکی وفد نے،ہندوستان میں انتخابات اور جمہوری عمل کی شفافیت ، غیر جانبداری اورانصاف پر مبنی چناؤ کی تعریف کی
وزیر اعظم نے، ہندوستان -امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں امریکی کانگریس کی مستقل اور دو طرفہ حمایت کی اہمیت کا خصوصی طور پر ذکر کیا
وزیراعظم نے، گزشتہ سال امریکہ کے اپنے تاریخی سرکاری دورےکا ذکرکیا، جس کے دوران انہوں نے دوسری مرتبہ کانگریس سے خطاب کیا تھا

ایوا ن کی خارجی  امور کی کمیٹی کے چیئر مین  جناب  مائیکل  میک کول کی قیادت میں سات رکنی امریکی کانگریس  کے وفد نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وفد کے دیگر ارکان میں نینسی پیلوسی، گریگوری میکس، میرینیٹ ملر میکس، نکول مالیوٹاکس، امریش بابولال "امی بیرا" اور جم میک گورن شامل تھے۔

وفد کے ارکان نے وزیراعظم نریندر مودی کو مسلسل تاریخی طور پر تیسری مرتبہ  ملک کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

امریکی  وفد نے،ہندوستان  میں  انتخابات اور جمہوری عمل کی شفافیت ، غیر جانبداری  اورانصاف پر مبنی  چناؤ کی تعریف کی۔

وفد نے ہندوستان-امریکہ تعلقات کو سب سے زیادہ نتیجہ خیز قرار دیا اور تمام شعبوں بشمول تجارت، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، دفاع، عوام کے درمیان تبادلے سمیت جامع کلیدی عالمی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے ہندوستان- امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں امریکی کانگریس کی مسلسل اور دو طرفہ حمایت کے ذریعے ادا کیے گئے اہم رول کو اجاگر کیا، جو مشترکہ جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی کے احترام اور عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے دنیا کی بھلائی کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے گزشتہ سال جون میں امریکہ کے اپنے سرکاری دورے کا ذکر کیا، جس کے دوران انہیں دوسری مرتبہ تاریخی طور پر امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کا موقع ملا تھا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India accelerates ‘semiconductor drive’ with Rs 1.64 lakh crore investment plan

Media Coverage

India accelerates ‘semiconductor drive’ with Rs 1.64 lakh crore investment plan
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam emphasizing on respecting the diverse cultures of the world
June 29, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, shared a Sanskrit Subhashitam:

“देशाचारान् समयाञ्जातिधर्मान् बुभूषते यस्तु परावरज्ञः।

स तत्र तत्राधिगतः सदैव महाजनस्याधिपत्यं करोति॥"

The Subhashitam emphasizes that respecting the diverse cultures of the world fosters a sense of trust and cooperation among people, and strengthens mutual understanding and brotherhood.

The Prime Minister wrote on X;

दुनिया की अलग-अलग संस्कृतियों का सम्मान करने से लोगों के बीच विश्वास और सहयोग की भावना बढ़ती है। इससे आपसी समझ और भाईचारा और मजबूत होता है।

देशाचारान् समयाञ्जातिधर्मान् बुभूषते यस्तु परावरज्ञः।

स तत्र तत्राधिगतः सदैव महाजनस्याधिपत्यं करोति॥