’یہ ہندوستان کی سب سے بہترین کھیل جیت ہے‘وزیر اعظم نے تھامس کپ 2022 جیتنے والی ٹیم سے کہا’’کوچ اور والدین سبھی ستائش کے اہل ہیں‘‘
ٹیم اور کوچوں کو اُن کی واپسی پر وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر مدعو کیا گیا
’’آپ سب نے اتنی اہم حصولیابی حاصل کی ہے، پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے‘‘
اب آپ کو مجھے ’الموڑا کی بال مٹھائی‘دینی ہوگی‘وزیر اعظم نے لکشیہ سین سے کہا
ہندوستان میں اب کھیلوں کو زبردست حمایت دی جارہی ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہمیں لگتا ہے ہندوستان کو کئی چیمپئن ملیں گے:ٹیم نے وزیر اعظم کو بتایا
فاتح ٹیم نے نوجوان بچوں سے ’’اگر آپ صد فیصد وقف کے ساتھ کام کرسکتے ہیں تو آپ یقینی طور سے کامیاب ہوں گے‘‘

وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے آج تھامس کپ میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی ہندوستانی بیڈ منٹن ٹیم سے فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ کھیل تجزیہ کاروں کو اسے ہندوستان کی اعلیٰ ترین کھیل کامیابی کے طورپر شمار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کی خاص طورپر خوشی ہے کہ ٹیم ایک بھی راؤنڈ نہیں ہاری۔

وزیر اعظم نے کھلاڑیوں سے پوچھا کہ کس سطح پر اُنہیں لگا کہ وہ جیتیں گے۔کِدامبی سریکانت نے انہیں بتایا کہ کوارٹر فائنل کے بعد اِسے آخر تک دیکھنے کا ٹیم کا پختہ عہد بہت مضبوط ہوگیا۔ انہوں نے وزیر اعظم سے یہ بھی کہا کہ ٹیم جذبے نے بھی مدد کی اور ہر کھلاڑی نے اپنا صد فیصد دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کوچ بھی ستائش کے مستحق ہے۔

وزیر اعظم نے لکشیہ سین سے کہا کہ انہیں الموڑا سے بال مٹھائی دینی ہوگی۔ اس  شٹلرکا تعلق اتراکھنڈ کے دیو بھومی سے ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ لکشیہ تیسری نسل کا کھلاڑی ہے۔ لکشیہ سین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے دوران ان کے والد موجود تھے۔ انہوں نے سری کانت   کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کوارٹر فائنل کے بعد جیت میں یقین اور بھی پختہ ہوگیا۔ ایچ ایس پرنائے نے یہ بھی کہا کہ  کوارٹر فائنل جیتنا بے حد  ضروری ہے۔ اسے جیتنے کے بعد صاف ہوگیا کہ ہندوستانی ٹیم کسی بھی ٹیم سے بھڑنے کی حالت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حمایت کا نتیجہ ملیشیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانا ہے۔وزیر اعظم نے ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کو بھی ان کی  جیت کے لئے مبارکباد دی۔وزیر اعظم چراغ شیٹی کے ساتھ مراٹھی میں گفتگو کی  ، جنہوں نے انہیں بتایا کہ عالمی چمپئن بننے  اور وہ بھی ہندوستان کے عالمی چمپئن بننے سے بہتر کچھ نہیں تھا۔ ’’آپ سب نے اتنی اہم کامیابی حاصل کی ہے، پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔‘‘ہندوستان لوٹنے پر وزیر اعظم نے انہیں ان کے ٹرینروں کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا ، کیونکہ وہ ان سے بات کرنا  اور  ان کے تجربات سے آشنا ہونا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے نوجوان ایتھلیٹوں  اور بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس یا تیراکی جیسے کھیلوں میں حصہ لینے والے چھوٹے بچوں کو فاتح ٹیم کا پیغام مانگا۔ سری کانت نے ٹیم کے لئے بات کی اور کہا کہ آج ہندوستان میں کھیلوں کو زبردست حمایت حاصل ہے۔ آج اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا حکومت کھیل فیڈریشن  اور اعلیٰ سطح پر اولمپک پوڈیم منصوبہ ٹی او پی ایس کی کوششوں کے سبب کھلاڑی بہت اچھے جذبے کا احساس کررہے ہیں۔اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ہمیں لگتا ہے کہ ہندوستان  کو کئی اور چمپئن دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے اپنی پسند کے کھیلوں میں حصہ لینے والے چھوٹوں بچوں سے کہا کہ اگر وہ اپنا صد فیصد دے سکتے ہیں تو ہندوستان میں کھیل کے شعبے میں ان کے لئے زبردست حمایت ہے۔ اچھے کوچ اور بنیادی ڈھانچے ہیں، اگر وہ عہد بند ہیں، تو بین الاقوامی سطح پر اچھاکرسکتے ہیں۔ کیدامبی سری کانت نے کہا’’اگر وہ صد فیصد وقف کے ساتھ کام کرسکتے ہیں تو کامیابی یقیناً ان کے قدم چومے گی۔‘‘

وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کے والدین کے لئے اپنا احترام اور اپنی ستائش کا اظہار کیا ، کیونکہ بچوں کو کھیل کے لئے متحرک کرتے رہنا اور آخر تک ان کے ساتھ کھڑے رہنا ایک چیلنج سے بھرا ہوا کام ہے۔آخر میں وزیر اعظم  ان کے جشن اور ’بھارت ماتا کی جے‘کے نعرے میں شامل ہوئے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi hails India’s ‘Mission Drishti’ launch as ‘world’s first OptoSAR satellite’ enters orbit

Media Coverage

PM Modi hails India’s ‘Mission Drishti’ launch as ‘world’s first OptoSAR satellite’ enters orbit
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends birthday greetings to Vice President Thiru CP Radhakrishnan Ji
May 04, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today extended warm birthday greetings to Vice President Thiru CP Radhakrishnan Ji.

The Prime Minister noted that the Vice President is making numerous efforts to strengthen the collective dream of building a Viksit Bharat. Shri Modi highlighted that his consistent efforts to enhance the productivity and effectiveness of Parliamentary proceedings reflect his deep commitment to democratic values.

The Prime Minister further stated that the Vice President's unwavering passion for all-round development, with a concern for the poor and marginalised, is equally inspiring. Emphasising that his public life continues to be guided by dedication, discipline, and a clear sense of purpose, Shri Modi prayed for his good health, happiness, and a long life in the service of the nation.

The Prime Minister posted on X:

"Warm birthday greetings to Vice President Thiru CP Radhakrishnan Ji. He is making numerous efforts to strengthen our collective dream of building a Viksit Bharat. His consistent efforts to enhance the productivity and effectiveness of our Parliamentary proceedings reflect his deep commitment to democratic values. Equally inspiring is his unwavering passion for all-round development, with a concern for the poor and marginalised. His public life continues to be guided by dedication, discipline and a clear sense of purpose. I pray for his good health, happiness and a long life in the service of the nation."