وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ جھانسی کا عالمی معیار کا اسٹیشن جھانسی کے ساتھ ساتھ قریبی علاقوں میں زیادہ سیاحت اور تجارت کو یقینی بنائے گا۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ یہ ہندوستان بھر میں جدید اسٹیشنوں کی کوششوں کا ایک لازمی حصہ ہے۔
جھانسی سے رکن پارلیمنٹ جناب انوراگ شرما نے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ جھانسی کو بندیل کھنڈ کے لوگوں کے لیے عالمی معیار کا اسٹیشن بنانے کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو کا بھی شکریہ ادا کیا۔
جھانسی، اتر پردیش کے رکن پارلیمنٹ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا:
’’ہندوستان بھر میں جدید اسٹیشنوں کی ہماری کوششوں کا ایک لازمی حصہ، یہ جھانسی کے ساتھ ساتھ قریبی علاقوں میں زیادہ سیاحت اور تجارت کو یقینی بنائے گا۔‘‘
An integral part of our efforts to have modern stations across India, this will ensure more tourism and commerce in Jhansi as well as nearby areas. https://t.co/cj3il3vEhF
— Narendra Modi (@narendramodi) March 26, 2023