وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالیشان چناب ریل پل پر ترنگے کے لہرانے کو قومی فخر کا ایک عظیم لمحہ قرار دیا ہے اور اسے نہایت ہی دشوار گزار علاقوں میں مستقبل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے سلسلے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا ثبوت قرار دیا ۔
وزیر اعظم نے ‘ ایکس ’ پر ایک پوسٹ میں کہا:
‘‘ چناب ریل پل پر ترنگا شان سے لہرا رہا ہے!
یہ ایک زبردست فخر کے لمحے کا احساس ہے کہ یہ پل حوصلے اور عملدرآمد کا خوبصورت امتزاج ہے، جو بھارت کی اس بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ مشکل ترین علاقوں میں بھی جدید بنیادی ڈھانچہ تعمیر کر سکتا ہے۔ ’’
The Tricolour flies high over the Chenab Rail Bridge!
— Narendra Modi (@narendramodi) June 6, 2025
It’s a feeling of immense pride that this bridge seamlessly blends ambition with execution, reflecting India’s growing capability to build futuristic infrastructure in the most challenging terrains. pic.twitter.com/PrqELwfO7k


