The spirit of standing with courage and truth is as relevant today as it was in the time of Sri Guru Teg Bahadur Sahib Ji: PM

جو بولے سو نہال، ست سری اکال! آج، ہم ہند دی چادر سری گرو تیغ بہادر صاحب جی کے 350ویں یومِ شہادت کو یاد کر رہے ہیں۔ اس یومِ شہادت پر سبھی حاضرین کو میرا سلام۔

 

اس تاریخی اور مقدس تقریب کا حصہ بننا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

 

ساتھیوں

 

بھارت کی تاریخ بہادری، ہم آہنگی اور تعاون کی تاریخ ہے۔ مہاراشٹر کی سرزمین پر اس تقریب کے ذریعے ہم اس عظیم وراثت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ جب ہمارے گرووں نے قربانی کے عروج کو حاصل کیا تو ہمارے سماجی اتحاد نے اہم کردار ادا کیا۔ ہر طبقے اور ہر برادری کے لوگوں نے ہمارے گرووں سے تحریک حاصل کی۔ معاشرے نے ہر حال میں سچائی اور ثقافت پر ثابت قدم رہنا سیکھا۔ سماجی اتحاد کا وہ عظیم یگیہ، جس میں سری گرو گوبند سنگھ جی کی گرو نانک نام لیوا سنگت جیسی رسومات نے اہم کردار ادا کیا۔ آج جب ملک کو ایک بار پھر سماجی اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، سنگت کییہ شاندارتقریب ہمیں یقین دلاتا ہے کہ ہمارے گرووں اور سنتوں کا آشیرواد ہمارے ساتھ ہے۔

 

ساتھیوں

 

یہ اجتماع ایک مسلسل یگیہ رہا ہے۔ یہ سفر گزشتہ سال ناگپور کی مقدس سرزمین پر شروع ہوا تھا۔ پھر، تخت سری حضور صاحب، ناندیڑ کی تاریخی سرزمین پر، ہم سب نے اس احساس کو گہرا کرتے دیکھا۔ اور آج یہ سفر نوی ممبئی میں ایک اہم سنگ میل تک پہنچ گیا ہے۔ اس سفر کا پیغام صرف ان تین شہروں تک محدود نہیں ہے۔ سری گرو تیغ بہادر صاحب جی کی بہادری کی تاریخ مہاراشٹر کے کونے کونے، ہزاروں گاؤں اور چھوٹی بستیوں تک پھیلی ہوئی ہے۔ میں خاص طور پر مہاراشٹر حکومت کو اس تقریب کے انعقاد کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔

 

ساتھیوں

 

سری گرو تیغ بہادر صاحب جی کی اس عظیم قربانی کی یاد میں ملک کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ حال ہی میں مجھے ہریانہ کے کروکشیتر میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب میں شرکت کا شرف حاصل ہوا۔ مرکزی حکومت ہمارے گرو صاحبان سے متعلق ہر تاریخی موقع کو قومی سطح پر منا رہی ہے۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، سری گرو تیغ بہادر صاحب جی کے 400 ویں یوم پیدائش، یادگاری ڈاک ٹکٹوں اورسری گرو تیغ بہادر جی کے لیے مخصوص سکوں کے اجراء سے لے کر گرو نانک دیو جی کے 550 ویں یوم پیدائش تک، ہم نے اپنے گرووں سے جڑے ہر تہوار اور موقع کو بھرپور طریقے سے منایا ہے۔ ہم نے بھی صاحبزادوں کے اعزاز میں ہر سال ویر بال دیوس منانے کی قومی روایت شروع کی ہے۔

 

ساتھیوں

 

کرتارپور صاحب کوریڈور کی تعمیر کو ریکارڈ وقت میں مکمل کرنا،سری ہیم کنڈ صاحب یاترا کے لیے نئی سہولتیں پیدا کرنا، سکھ تنظیموں اور گوردواروں سے وابستہ مختلف اداروں کو ایف سی آر اے کے تحت ریلیف فراہم کرنا، اور نصاب اور ثقافتی گفتگو میں سکھ تاریخ کو شامل کرنا، ہمیں ایسے بہت سے کاموں کو پورا کرنے کی خوش قسمتی ملی ہے کہ کا انتظار ہمارے سکھ بھائیوں اور بہنوں کودہائیوں سے تھا۔

 

بھائیو اور بہنوں،

 

ہماری حکومت سکھوں کے احترام اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اسی عزم کی وجہ سے ہم نے 1984 کے فسادات کی تحقیقات کے لیے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی۔ 1984 کے بند فسادات کے مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ بہت سے واقعات میں مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا۔ 1984 کے متاثرین کے لواحقین کے لیے اضافی معاوضے کا اعلان کیا گیا۔ قومی کمیشن برائے اقلیت کو زیادہ فعال کردار دیا گیا۔ اسی طرح جب افغانستان میں سکھوں کی حفاظت اور گرو گرنتھ صاحب کی عزت کی بات آئی تو ہماری حکومت نے مشن موڈ میں کام کیا۔ ہم گرو گرنتھ صاحب کے آثار کو بحفاظت اور وقار کے ساتھ واپس لائے۔ ہم نے افغان سکھوں اور ہندوؤں کے لیے شہریت کی راہ ہموار کی۔ ہم نے سی اے اے کے ذریعے ستائے ہوئے سکھ پناہ گزینوں کو ریلیف فراہم کیا۔ جموں و کشمیر میں سکھ خاندانوں کے لیے بحالی کے پیکج بھی نافذ کیے گئے۔ اسی طرح او سی آئی اور ویزا قوانین کو آسان بنایا گیا۔ ہزاروں بلیک لسٹ سکھوں کے نام بلیک لسٹ سے نکالے گئے۔ غیر ملکی سکھوں کے لیے بھارت آنے اور جانے کے عمل کو بہت آسان بنایا گیا تھا۔

 

ساتھیوں

 

ہم سکھ برادری کے عقیدے کا احترام کرنا اور ان کی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور اس خدمت کو بھی ہم اپنا اعزاز سمجھتے ہیں۔

 

ساتھیوں

 

جرات اور سچائی کے ساتھ کھڑے ہونے کا جذبہ آج بھی اتنا ہی متعلقہ ہے جتنا کہ سری گرو تیغ بہادر صاحب کے زمانے میں تھا۔ جب نئی نسل ان اقدار سے جڑ جاتی ہے تو روایت یاد نہیں رہتی۔ یہ مستقبل کا راستہ بن جاتا ہے. یہ اس اجتماع کا مقصد ہے: صرف تاریخ کو یاد رکھنا نہیں، بلکہ اسے اپنی زندگیوں میں شامل کرنا ہے۔ اس جذبے کے ساتھ میں ایک بار پھر اس مقدس اجتماع سے وابستہ تمام منتظمین اور سنگت کو احترام کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔ میں اس تاریخی کوشش کے لیے آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ واہے گرو جی کا خالصہ، واہے گروگرو جی کی فتح۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian Railways loads 145 million tonnes of freight in May, passenger numbers rise

Media Coverage

Indian Railways loads 145 million tonnes of freight in May, passenger numbers rise
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam highlighting the power of unity, mutual cooperation and collective resolve
June 03, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today shared a Sanskrit Subhashitam, observing that when citizens are bound by the threads of unity and mutual cooperation, the strength of the nation multiplies manifold. Shri Modi highlighted that it is through this collective resolve of the people of India that the country is continuously scaling new heights of progress.

The Prime Minister posted on X:

"जब नागरिक एकजुटता और आपसी सहयोग के सूत्र में बंधते हैं, तो राष्ट्र की शक्ति कई गुना बढ़ जाती है। भारतवासियों के इसी सामूहिक संकल्प से आज देश उन्नति की नित-नई ऊंचाइयों को छू रहा है।

धूमायन्ते व्यपेतानि ज्वलन्ति सहितानि च।
धृतराष्ट्रोल्मुकानीव ज्ञातयो भरतर्षभ॥"

Just as pieces of wood cannot fully display their energy when separated, but burn brightly and produce light and warmth when brought together, in the same way, the progress, prosperity, and strength of a state depend on the unity, mutual cooperation and collective determination of its people.