“We consider that even a single attack is one too many. Even a single life lost is one too many. So, we will not rest till terrorism is uprooted”
“There is no good terrorism and bad terrorism. It is an attack on humanity, freedom and civilisation. It knows no boundaries”
“Only a uniform, unified and zero-tolerance approach can defeat terrorism”
“There must be a cost imposed upon countries that support terrorism”
“There is a need for a uniform understanding of new finance technologies”
“Anyone who supports radicalisation should have no place in any country”

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، جناب امت شاہ، معززین، مختلف ممالک کے مندوبین، دنیا بھر سے تشریف لائے  تفتیشی ایجنسیوں اور سیکورٹی فورسزکے  ارکان اور میرے عزیز ساتھیو!

میں انسداد دہشت گردی کی مالی اعانت سے متعلق تیسری وزارتی کانفرنس میں آپ سب کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

ساتھیو،

یہ بڑی بات ہے کہ اس کانفرنس کا انعقاد ہندوستان میں ہو رہا ہے۔ دنیا کی توجہ مرکوز ہونے سے کافی پہلے سے ہی ہمارا ملک دہشت گردی  کی وبا جھیل رہا ہے۔ گزشتہ دہائیوں میں دہشت گردی نے اپنے مختلف ناموں اور شکلوں کے ساتھ ہندوستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ اس کی وجہ سے ہم نے ہزاروں قیمتی جانیں گنوائی ہیں، لیکن  ہم نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

یہاں تشریف لائے مندوبین کو اس ملک اور یہاں کے عوام سے بات چیت کرنے کا موقع مل رہا ہے، جس نے دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کا پختہ عزم کیا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ  ایک بھی حملہ کئی حملوں کے برابر ہے۔ اگر ایک بھی آدمی کی زندگی جاتی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ بہت سے لوگوں کی زندگی کا زیاں۔ اس لیے ہم تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک کہ دہشت گرد ی کی جڑوں کو مکمل طور پر اکھاڑ کر نہ پھینک دیں۔

ساتھیو،

یہ مجمع کافی اہمیت رکھتا ہے۔ اسے صرف وزرا کا ہی مجمع نہیں سمجھنا چاہیے، کیونکہ اس کا تعلق ایک ایسے موضوع سے ہے، جو پوری انسانیت کو متاثر کررہا ہے۔ دہشت گردی کا طویل مدتی اثر خاص کر غریب اور مقامی اقتصادیات کے لیے کافی مشکل رہا ہے۔ چاہے وہ سیاحت ہو یا تجارت، کوئی بھی ایسے علاقے کو پسند نہیں کرتا جس پر ہمیشہ دہشت گردی کا خطرہ رہتا ہو اور اسی لیے لوگوں کا معاش چھن جاتا ہے۔  اسی لیے دہشت گردی کی فنڈنگ کو جڑ سے اکھاڑنا زیادہ ضروری ہوجاتا ہے۔   

ساتھیو،

آج کے دنیا میں کسی کو یہ بتانے کے ضرورت نہیں پڑنی چاہیے کہ دنیا کو دہشت گردی سے کتنا بڑا خطرہ ہے۔ تاہم کچھ حلقوں میں دہشت گردی کے بارے میں بعض غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔  مختلف قسم کے حملوں پر ردعمل کی شدت اس بات پر مبنی نہیں ہونی چاہیے کہ ایسے واقعات کہاں رونما ہورہے ہیں۔  تمام دہشت گردانہ حملوں کے خلاف ایک جیسا غصہ اور کارروائی کی جانی چاہیے۔  مزید برآں  بعض دفعہ  دہشت گردوں کے خلاف  ہونے والی کارروائی کو روکنے کےلیے بالواسطہ طور پر دہشت گردی کی حمایت میں دلائل پیش کیے جاتے ہیں۔  عالمی خطرے سے نمٹنے کے وقت غیرمبہم طریقہ اختیار کرنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہ انسانیت پر حملہ ہے، لوگوں کی آزادی اور تہذیب پر حملہ ہے۔  اس میں سرحدوں  کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔  صرف یکساں، متحدہ اور زیرو ٹالرینس  کے ذریعے ہی  دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے۔

ساتھیو،

کسی دہشت گرد سے لڑنا اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنا دو الگ چیزیں ہیں۔ دہشت گرد کو ہتھیاروں کے ذریعے قابو میں کیا جاسکتا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف فوری ٹیکٹیکل کارروائی  ایک آپریشنل موضوع ہوسکتا ہے،لیکن  اگر ان کی مالیات کو ختم کرنے کی حکمت عملی نہیں اپنائی گئی تو ٹیکٹیکل کامیابی سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہونے والا ہے۔ دہشت گرد ایک فرد ہوتا ہے، لیکن  دہشت گردی افراد اور تنظیموں کا ایک بڑا نیٹ ورک ہوتا ہے۔  دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ایک بڑے ردعمل کی ضرورت ہے۔ اگر ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو ہم اپنے دروازے پر دہشت گردی کے آنے کا انتظار نہیں کرسکتے۔  ہمیں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ان کے امدادی نیٹ ورکوں اور ان کی فنڈنگ کو ختم کرنا پڑے گا۔

ساتھیو،

یہ ایک معلوم حققیقت ہے کہ  دہشت گرد تنظیموں کو مختلف ذرائع سے پیسے ملتے ہیں۔ ان میں سے ایک ذریعہ ریاستی حمایت ہے۔  کچھ ممالک اپنی خارجہ پالیسی کے حصہ کے طور پر دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ انہیں سیاسی، نظریاتی اور مالی تعاون فراہم کرتے ہیں۔ بین الاقوامی تنظیموں کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ اگر کہیں جنگ نہیں ہورہی ہے تو وہاں پر امن ہے۔  درپردہ لڑائیاں بھی خطرناک اور پرتشدد ہوتی ہیں۔  اسی لیے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک پر جرمانہ عائد کیا جانا چاہیے۔ جو تنظیمیں  اور افراد دہشت گردوں کے لیے ہمدردی کا ماحول تیار کرتے ہیں، انہیں الگ تھلگ کیا جانا چاہیے۔  اس قسم کے معاملوں میں کسی قسم کے اگر مگر کی گنجائش نہیں ہے۔ پوری دنیا کو دہشت گردی کی ظاہری اور خفیہ شکلوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

ساتھیو،

دہشت گردی کا ایک ذریعہ منظم جرم کی فنڈنگ کرنا بھی ہے۔ منظم جرم کو کوئی الگ معاملہ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ اس قسم کے گینگ کا دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ گہرا تعلق ہوتا ہے۔ اسلحہ کی خریدوفروخت، منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والا پیسہ دہشت گردی میں لگایا جاتا ہے۔ یہ گروپ لوجسٹکس اور کمیونی کیشن کے ساتھ بھی مدد کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف لڑائی  میں منظم جرم کے خلاف کارروائی انتہائی اہم ہے۔ بعض دفعہ ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور مالیاتی جرائم سے دہشت گردوں کی فنڈنگ میں مدد کی جارہی ہے۔  اس کے خلاف عالمی پیمانے پر لڑنے کی ضرورت ہے۔

ساتھیو،

اس قسم کے پیچیدہ ماحول میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل ، فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس،  فائنانشیل انٹلیجنس یونٹ اور ایگمونٹ گروپ  غیرقانونی طریقے سے فنڈ کی فراہمی کو روکنے، ان کا پتہ لگانے اور اس کے خلاف کارروائی کرنے میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے گزشتہ دو دہائیوں میں دہشت گردی مخالف لڑائی میں کئی طریقے سے مدد ملی ہے۔

ساتھیو،

اب دہشت گردی کی حرکیات میں تبدیلی آرہی ہے۔  تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی ایک چیلنج بھی ہے اور ایک حل بھی۔  دہشت گردی کی فنڈنگ اور تقرری کے لیے نئی قسم کی ٹیکنالوجیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ڈارک نیٹ ، پرائیویٹ کرنسی وغیرہ جیسے چیلنجز پیدا ہورہے ہیں۔ نئی مالیاتی ٹیکنالوجیز کو یکساں طریقے سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ان کوششوں میں پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت بھی کافی اہم ہے۔  یکساں سمجھ بوجھ سے چیکس، بیلنس اور ضابطےکا نیا نظام  سامنے آسکتا ہے۔  لیکن ہمیں ایک چیز سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ٹیکنالوجی کی برائی نہیں کرنی ہے، بلکہ ہمیں دہشت گردی کا پتہ لگانے اور اس سے نمٹنے کےلیے ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

ساتھیو،

آج صرف طبعی دنیا میں ہی نہیں بلکہ ورچوئل دنیا میں بھی تعاون کی ضرورت ہے۔  سائبر دہشت گردی اور آن لائن شدت پسندی میں استعمال ہونے والاانفراسٹرکچر  بٹا ہوا ہے۔  کچھ لوگ دور دراز کے علاقوں اور آن لائن وسائل سے بھی اسلحوں کی ٹریننگ فراہم کررہے ہیں۔ کمیونی کیشن، سفر، لوجسٹکس اور اس قسم کے کئی طریقے مختلف ممالک میں جاری ہیں۔ ہر ایک ملک کو ایسے طریقوں کے خلاف کارروائی ضرور کرنی چاہیے۔

ساتھیو،

مختلف ممالک کے اپنے قانونی اصول، طریقے اور پروسیس ہیں۔  خودمختار ممالک کو اپنے سسٹم کا استعمال کرنے کا حق ہے۔ تاہم ہمیں انتہا پسندوں کو ان  سسٹمس کے درمیان موجود فرق کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ اسے حکومتوں کے درمیان گہرے تعاون اور افہام و تفہیم کے ذریعے روکا جاسکتا ہے۔ مشترکہ تعاون، انٹلیجنس سے متعلق امداد اور دہشت گردوں کو   متعلقہ ممالک کو سونپنے سے دہشت گردی مخالف لڑائی میں مدد ملتی ہے۔  ہمارے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ انتہاپسندی اور شدت پسندی کے مسئلہ کا ایک ساتھ مل کر حل نکالا جائے۔  انتہا پسندی کی حمایت کرنے والوں کو کسی بھی ملک میں پناہ نہیں ملنی چاہیے۔

ساتھیو،

گزشتہ کچھ مہینوں میں ہندوستان میں سکیورٹی سے متعلق مختلف موضوعات پر کئی کانفرنسیں منعقد کی گئی ہیں۔ ہندوستان میں نئی دہلی میں انٹرپول کی جنرل اسمبلی منعقد کی تھی۔ اسی طرح ممبئی میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیونٹی کا ایک خصوصی اجلاس ہوا تھا۔  اب ’دہشت گردی کےلیے کوئی پیسہ نہیں‘  موضوع پر اس کانفرنس میں ہندوستان دہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف  ایک عالمی تحریک شروع کرنے میں مدد کررہا ہے۔  ہمارا ارادہ دہشت گردی مخالف لڑائی کو اگلی سطح تک لے جانے میں دنیا کو متحد کرنا ہے۔

ساتھیو،

میں تمام  شرکا ممالک کو اگلے کچھ دنوں تک ہونے والی گفتگو میں کامیابی کی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مجھے پوری امید ہے کہ آپ لوگ دہشت گردی کی فنڈنگ کی تمام قسموں کو ختم کرنے میں مدد کریں گے۔

شکریہ

بہت بہت شکریہ

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Tier-2 cities drive growth in India's tech hiring as GCC expansion spreads beyond metros

Media Coverage

Tier-2 cities drive growth in India's tech hiring as GCC expansion spreads beyond metros
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
List of Outcomes: Prime Minister of Japan’s visit to India for the 16th India-Japan Annual Summit
July 02, 2026
Sl. No.OutcomeDescription
1. India-Japan Joint Declaration on Economic Security Promotes project-based collaboration for enhancing joint resilience in key sectors including semiconductors, critical minerals, information and communication technology including AI, clean energy and pharmaceuticals. India-Japan Fact Sheet 2.0 captures growing India-Japan G2G and B2B engagement in this crucial area.
2. India-Japan Joint Statement on Cooperation in the Field of Artificial Intelligence Elevates the India-Japan relationship to a strategic research and development partnership in the AI domain. Building on the India-Japan AI Initiative, the Joint Statement provides a roadmap for greater cooperation across the entire AI technology stack in pursuit of the shared vision of safe, secure, trusted, inclusive, and human-centric AI.
3 Joint Statement on Energy Resilience (between MoPNG and METI, Japan) Strengthens cooperation in strategic stockpiling and reserve mechanisms for crude oil and petroleum products. Promotes collaboration in joint investments across the maritime energy transport value chain.
4. Celebrating the 75th Anniversary of India-Japan Diplomatic Relations Outlines a series of commemorative events to celebrate 2027, the 75th anniversary of establishment of diplomatic relations, as the India-Japan Year of Shared Horizons
5. Memorandum of Cooperation for India-Japan Cooperative Biogas for Growth (CBG) Initiative Promotes cooperation towards the goal of establishing 1,000 biogas and organic fertilizer plants all across India, leveraging the extensive network of dairy cooperatives.
6. Memorandum of Cooperation in the Field of Batteries Promotes cooperation in battery-related projects and expands business opportunities with an aim of building a trusted, resilient and sustainable battery supply chain.
7. Memorandum of Cooperation in the Field of Pharmaceuticals and Medical Devices Sector Strengthens pharma supply chains, including in Active Pharmaceutical Ingredients (APIs) and Key Starting Materials (KSMs), through promotion of bilateral investment and business linkages, technical collaboration and industry-academia collaboration.
8. Memorandum of Cooperation in the Field of Geology and Mineral Exploration Strengthens cooperation in upstream critical minerals exploration through exchange of technical expertise.
9. Memorandum of Cooperation between IndiaAI Mission and Ministry of Economy, Trade and Industry (METI), Japan Promotes institutional cooperation between IndiaAI Mission and Japan’s GENIAC initiative – through B2B matchmaking, webinars on AI policies and challenges and support for joint projects through access to computing resources
10. Memorandum of Cooperation on Next Generation Mobility Partnership (NGMP) Establishes a framework for operationalizing the Next Generation Mobility Partnership (NGMP) which was announced at the 15th Annual Summit in August 2025. The NGMP would accelerate private sector-led cooperation and investment in mobility sectors including rail, automotive and road infrastructure, aviation, shipbuilding and ports, logistics, and urban development, positioning India as a hub for “Make in India for the World” exports to third countries.
11. Memorandum of Understanding between India’s Centre for Cellular and Molecular Platforms (C-CAMP) and RIKEN, Japan Establishes a framework for academic, translational research and start-up oriented innovation in deep-tech and life sciences, covering healthcare, agriculture and environment.
12. Memorandum of Understanding between National Center for Biological Sciences-Tata Institute of Fundamental Research and RIKEN, Japan Creates a framework for cooperation in basic biological and neuroscience research between the two leading research institutions
13. Memorandum of Understanding between IIT Bombay, BharatGen Technology Foundation and National Institute of Informatics, Japan Furthers collaboration on large language models (LLMs), with a focus on developing LLMs for enhanced scientific reasoning, through joint research exchanges
14. Memorandum of Understanding between SarvamAI and Preferred Network on LLM Development Creates a framework for cooperation across the full AI technology stack, including foundation models.
15. Memorandum of Understanding Between National Internet Exchange of India (NIXI) and Japan Network Information Center (JPNIC) Promotes cooperation in National Internet Registry operations, IPv6 adoption, internet security improvements, capacity building, student/professional exchanges and exchange of views on internet governance at regional and global forums.
16. Exchange of Letters Between International Financial Services Centres Authority (IFSCA) and Financial Services Agency, Japan (JFSA) Establishes a framework for cooperation in development, regulation and supervision of financial services as well as information exchange on financial-market trends and best practices, particularly in FinTech and RegTech.